مالی سال 2024-25کے دوران سرکاری اداروں (ایس او ایز)کامجموعی منافع 13 فیصد کمی کے ساتھ 820.7 ارب روپے سے کم ہو کر709.9ارب روپے رہ گیا ، وزارتِ خزانہ نے خبردارکیا ہے کہ ایس او ایز کے بڑھتے ہوئے قرضے پاکستان کی مالیاتی استحکام اور معاشی ترقی کیلیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں،ان اداروں کی جانب سے حکومت کوفراہم کی جانیوالی خالص نقد واپسی تشویشناک حد تک کم ہوگئی ہے۔

وزارتِ خزانہ کیسالانہ مجموعی کارکردگی رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران سرکاری اداروں کو 2.

1 کھرب روپے کی مالی معاونت فراہم کی،مگر اس کے بدلے میں خالص واپسی محض 40.7 ارب روپے رہی۔ رپورٹ کے مطابق خالص مالی بہاؤگزشتہ سال کے 458.2 ارب روپے سے کم ہوکر صرف 40.7 ارب روپے رہ گیا،جو 91 فیصدکمی ظاہرکرتاہے۔



ٹیکس نیٹ میں توسیع کے بغیر معیشت کا استحکام ممکن نہیں، چیئرمین ایف بی آر



ورلڈبینک نے پاکستان کوشدید خطرات سے دوچار معیشت قرار دیدیا

رپورٹ میں کہاگیاکہ سرکاری اداروں کی بڑھتی ہوئی مالی ضروریات،حکومتی ضمانتوں،سبسڈی اورسرکلر ڈیٹ پر انحصار نے قومی خزانے پربوجھ بڑھادیاہے،رپورٹ میں تیل وگیس کے شعبے میں بھی خدشات ظاہرکیے گئے ہیں،سرکلر ڈیٹ کے باعث شدیدمالی دباؤکاسامناہے،پی ایس اواور بجلی کے شعبے سے واجبات کی تاخیر نے لیکویڈیٹی کے مسائل کومزیدبڑھادیاہے۔

وزارتِ خزانہ نے خبردارکیاہے کہ اگر سرکاری اداروں میں ساختی اصلاحات اور مالی نظم و ضبط یقینی نہ بنایاگیا توصورتحال نہ صرف قومی خزانے پردباؤ بڑھائے گی بلکہ ملکی معاشی استحکام کو بھی متاثرکرے گی۔

Tagsپاکستان

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل سرکاری اداروں ارب روپے

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری