ذیابیطس کا مریض معالج کے مشورے سے روزہ رکھے‘ڈاکٹرنصیرالدین
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز (K.I.H.D) کے سیمینار ہال میں ’’شوگر کے مریض روزے کیسے رکھیں۔ میڈیکل سائنس اور قرآن و حدیث کی روشنی میں‘‘ کے موضوع پر ایک بھرپور اور معلوماتی آگاہی سیمینار منعقد ہوا، جس میں طبی ماہرین، صحافیوں اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیمینار میں معروف ماہر امراضِ شوگر ڈاکٹر نصیرالدین شاہین نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذیابیطس کے مریض مناسب طبی مشورے، متوازن غذا، باقاعدہ شوگر مانیٹرنگ اور ادویات کے درست استعمال کے ذریعے باآسانی روزے رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہر مریض کی کیفیت مختلف ہوتی ہے، اس لیے روزہ رکھنے سے قبل معالج سے مشورہ ناگزیر ہے۔ڈاکٹر نصیرالدین شاہین نے سحری و افطاری میں احتیاطی تدابیر، انسولین اور ادویات کے اوقات کار میں ردوبدل، پانی کے مناسب استعمال اور بلڈ شوگر لیول کی مسلسل نگرانی سے متعلق اہم رہنما اصول بھی بیان کیے۔ انہوں نے کہا کہ احتیاط اور آگاہی ہی شوگر کے مریضوں کو رمضان المبارک میں صحت مند رکھنے کی ضمانت ہے۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر SPDP/DEPD ڈاکٹر رتنا دیوان، سینئر صحافی اور سابق صدر کراچی یونین آف جرنلسٹس (KUJ) طاہر حسن خان،خاتون صحافی و تجزیہ نگار حمیرا موٹالا سمیت دیگر معزز مہمانوں نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ڈاکٹر رتنا دیوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ رمضان کے روزے جسمانی صحت کے لیے بے شمار فوائد کے حامل ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
فائل فوٹوکراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔