Jasarat News:
2026-07-23@23:27:01 GMT

ایران پرحملے کے سنگین نتائج برآمدہونگے‘مقررین

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ حیات عباس نجفی نے نمائش چورنگی ملت جعفریہ کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی حالیہ کشیدگی اور امریکہ کی جانب سے ایران پر ممکنہ جنگ مسلط کرنا خطے کو ایک نئی تباہ کن جنگ کی طرف دھکیلنے کی کسی بھی کوشش کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔خطہ میں امریکی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔پیس بورڈ غزہ کے خلاف ٹرم کا سازشی منصوبہ ہے۔نام نہاد ’’پیس پلان‘‘ اور سفارتی دباؤ کے پردے میں طاقت کے استعمال کی پالیسی دراصل خطے کے امن کو مزید غیر مستحکم کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طاقت کے زور پر امن قائم کرنے کی کوششیں ہمیشہ الٹا اثر ڈالتی ہیں اور اس سے نفرت، عدم استحکام اور مزاحمت میں اضافہ ہوتا ہے۔ایران ایک خودمختار ریاست ہے اور اس کے داخلی و خارجی معاملات میں مداخلت عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے منشور کے منافی ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا