ملک کو ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ مستقبل کی جانب لے جانا قابل فخرہے‘شزافاطمہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ نے سیلانی زیتون آئی ٹی پارک کا دورہ کیا اور انڈس اے آئی ویک ہیکاتھون کی تقریب سے خطاب کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے نوجوانوں کو ملک کو ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ مستقبل کی جانب لے جاتے دیکھ کر فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی انفارمیشن ٹیکنالوجی پر توجہ کا مقصد شہریوں کی زندگیوں میں بہتری لانا اور جامع معاشی مواقع پیدا کرنا ہے۔شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے اور تقریباً 150 ملین نوجوانوں پر مشتمل ہے، جو بے پناہ صلاحیتوں کا حامل ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوانوں کو جدید تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنا قومی ترقی کو نمایاں طور پر تیز کر سکتا ہے۔انہوں نے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ٹیکنالوجی تک رسائی بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ عدم مساوات اور ڈیجیٹل تقسیم کو روکا جا سکے۔ وزیر نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز مستقل توجہ اور تسلسل کی متقاضی ہیں، اسی لیے اس اقدام کو ایک روزہ تقریب تک محدود رکھنے کے بجائے انڈس اے آئی ویک کا نام دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نام قدیم وادی سندھ کی تہذیب کی میراث کی عکاسی کرتا ہے، جو اپنے دور میں جدت اور قیادت کی علامت تھی۔انہوں نے خواتین، بالخصوص گھریلو خواتین کی فعال شرکت کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ انہیں محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ مالی خودمختاری حاصل کر سکیں اور ڈیجیٹل معیشت میں بامعنی کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین آبادی کا نصف سے زیادہ حصہ ہیں اور انہیں قومی ترقی میں بھرپور حصہ لینے کے قابل بنانا ضروری ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
جد ہ (خالد نواز چیمہ )قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ میں ڈپٹی قونصل جنرل کے عہدے پر اہم انتظامی تبدیلی عمل میں آ گئی ہے۔ وزارتِ خارجہ پاکستان کی جانب سے محترمہ فرینہ ارشد کو ڈپٹی قونصل جنرل، جدہ تعینات کیا گیا ہے، جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر سنبھال لی ہیں۔
محترمہ فرینہ ارشد ایک سینئر اور تجربہ کار کیریئر سفارت کار ہیں، جنہیں سفارتی خدمات کا پندرہ سال سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران وہ مختلف اہم سفارتی اور انتظامی ذمہ داریوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کے باعث وزارتِ خارجہ کے ممتاز افسران میں شمار ہوتی ہیں۔
قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ کی جانب سے محترمہ فرینہ ارشد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا گیا ہے۔ قونصل خانے نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت، تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی قونصلر خدمات کو مزید مثر، تیز رفتار اور عوام دوست بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔
دوسری جانب، سابق ڈپٹی قونصل جنرل محترمہ سعدیہ وقار النسا کو فوری طور پر پاکستان واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی خدمت، قونصلر امور اور عوامی مسائل کے حل کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں، جنہیں کمیونٹی کی جانب سے سراہا گیا۔
واضح رہے کہ قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ میں ڈپٹی قونصل جنرل کا منصب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس عہدے پر تعینات افسر سعودی عرب کے مغربی ریجن میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو قونصلر خدمات کی فراہمی، کمیونٹی ویلفیئر، عوامی رابطوں اور پاکستان و سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرمقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ اگلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم