data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن /غزہ /تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے غزہ میں بمباری کرکے12 فلسطینیوں کو شہید کردیا اور حماس پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام بھی عاید کیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ اسرائیل نے بے گھر فلسطینیوں کے ایک کیمپ پر بمباری کی جہاں 4 افراد شہید ہوئے، دوسرا حملہ خان یونس میں کیا اور 5 افراد شہید ہوئے، اسی طرح ایک فلسطینی کو غزہ کے شمالی علاقے میں شہید کیا گیا۔حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بتایا کہ اسرائیل نے بے گھر فلسطینیوں کے قتل کا عام کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے اور یہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تشکیل کردہ امن بورڈ کے پہلے اجلاس سے قبل جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حماس پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عاید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی ہدف پر تھی جو عالمی قانون کے مطابق تھی۔اسرائیلی کابینہ نے مغربی کنارے کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کی متنازع تجویز منظور کر لی۔ اس متنازع تجویز کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے کی وسیع اراضی کو ریاستی ملکیت میں رجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو 1967ء کی جنگ کے بعد پہلی بار اسرائیل کا بڑے پیمانے پر زمینوں کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان ہے۔ اقدام کا مقصد فلسطینیوں کی زمینیں چھین کر غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کے لیے قانونی راستہ ہموار کرنا ہے۔ اسرائیلی کابینہ نے انتہائی دائیں بازو کے وزرا بیزلیل اسموٹریچ اور یاریو لیون کی پیش کردہ تجویز منظور کی ہے۔ 11 سالہ ننھے فلسطینی بچے محمود فواد ابو علیا نے چند روز قبل مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی افواج کی یلغار کے دوران اپنی گرفتاری اور اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں بہیمانہ تشدد کی لرزہ خیز تفصیلات بیان کی ہیں۔محمود نے بتایا کہ وہ اپنی روزمرہ کی ضرورت کی اشیا خریدنے کے لیے ایک دکان کے اندر موجود تھا جب اسرائیلی درندوں نے وہاں دھاوا بولا اور اسے گرفتار کر لیا۔ ننھے محمود کے بقول پانچ مسلح فوجی دکان میں داخل ہوئے، مجھے گھسیٹتے ہوئے فوجی جیپ تک لے گئے اور میرے چہرے اور پورے جسم پر وحشیانہ ضربات لگانا شروع کر دیں۔ الجزیرہ لائیو کو دیے گئے اپنے بیان میں اس معصوم بچے نے وضاحت کی کہ اسے فوجی گاڑی میں منتقلی کے دوران بدترین سفاکیت کا نشانہ بنایا گیا ۔غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ20 ہزار سے زاید مریض اور زخمی بیرون ملک علاج کے لیے سفر کے منتظر ہیں، وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ رفح کراسنگ کا جزوی طور پر کھولا جانا انسانی المیہ ہے۔ وزارت صحت نے اتوار کے روز جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کو درپیش تباہ کن صحت اور انسانی صورتحال کے پیش نظر رفح بری کراسنگ کی مسلسل بندش اور اسے جزوی و مقید طور پر چلانے کے عمل کو شدید تشویش اور عدم اطمینان کے ساتھ دیکھ رہی ہے۔ بیان میں اشارہ کیا گیا کہ ان مریضوں میں کینسر، امراض قلب، گردوں کے فیل ہونے اور شدید زخموں والے ایسے تشویشناک کیسز شامل ہیں جنہیں فوری طور پر ایڈوانس سرجری کی ضرورت ہے، جو کہ حصار اور نظام صحت کو مسلسل نشانہ بنائے جانے کے باعث غزہ کی پٹی کے اندر دستیاب نہیں ہے۔مقبوضہ مغربی کنارے میں طولکرم کے شمال میں نسلی دیوار فاصل کے قریب اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوگیا جبکہ مغربی کنارے کے متعدد علاقوں میں قابض فوج نے جارحانہ چھاپوں، گرفتاریوں اور سخت فوجی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جس میں متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بورڈ آف پیس کے رکن ممالک جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں غزہ میں تعمیرِ نو اور انسانی امداد کے لیے 5 ارب ڈالر سے زاید کے وعدے کا اعلان کریں گے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ رکن ممالک نے اقوامِ متحدہ کی منظوری سے قائم کی جانے والے اسٹیبلائزیشن فورس اور مقامی پولیس کے لیے ہزاروں اہلکار فراہم کرنے کا بھی عزم کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق جمعرات کو ہونے والا اجلاس اس گروپ کا پہلا باضابطہ اجلاس ہوگا جو ڈونلڈ ٹرمپ انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں منعقد ہوگا، اجلاس میں 20 سے زاید ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خلاف ورزی کے لیے

پڑھیں:

امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی

امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل