data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کچن کو مرتب کرنے کے لئے ذیل میں چند آسان طریقے بتائے جا رہے ہیں تاکہ آپ سہولت سے کام بھی کر سکیں اور اسے مکمل طور پر منظم رکھ کر داد بھی پا سکیں۔ 1۔ سب سے پہلے کچن سے تمام غیر ضروری اشیاء باہر نکال دیں۔جیسے ایمرجنسی لائٹس، پرانی اور قابل مرمت کوکنگ مشینری، زائد صفائی کے محلول اور پاؤڈر وغیرہ اگر اشیاء خوردنوش کے لئے بھی آپ کے پاس علیحدہ اسٹور ہے اور فریج میں اضافی جگہ ہے تو آپ زائد گروسری کچن میں نہ رکھیں۔ 2۔ اپنے کچن کو زیادہ سے زیادہ صاف رکھنے کی عادت ڈالیں۔ہر کوکنگ کے بعد برتن دھونا، شیلف اور چولہا صاف کرنا عادت بنا لیں۔فرش پر ٹاکی یعنی پونچھا پھیرنا بھی نہ بھولیں۔کچن میں چار سے زائد صافیاں نہ رکھیں۔آپ کا کچن جتنا زیادہ صاف ہو گا وہ اتنا ہی منظم اور سمٹا ہوا لگے گا۔صفائی کو باقاعدہ رکھنے کے لئے کچن کی ہفتہ وار صفائی کی روٹین بنائیں اور سختی سے عمل پیرا ہوں۔ 3۔ چیزوں کو مربوط کریں۔جیسے چولہے کے کاؤنٹر کی ایک سائیڈ پر کٹنگ، چوپنگ بورڈ رکھیں اور دوسری جانب سنک لگوائیں۔ڈیزائنرز کچن میں چند کیبنٹس میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں یکجا کر دی جاتی ہیں۔اسی طرح روزمرہ استعمال کے مصالحہ جات قریب ترین اور نچلی کیبنٹ میں رکھیں لیکن خیال رہے کہ مصالحہ جات چولہے سے قریب نہ ہوں وگرنہ گرمی کی حدت کے باعث خراب ہو سکتے ہیں۔ 4۔ کچن کے لئے چھوٹا اور باآسانی حرکت دینے والا سامان استعمال کریں۔ جیسے اسٹینڈ، کرسیاں اور میز وغیرہ۔اچھا ہو گا کہ آپ جراثیم سے بچنے کے لئے کچن اسفنج کو جلدی جلدی تبدیل کر لیں۔ 5۔ کچن میں ایک نوٹس بورڈ ضرور آویزاں کریں اور اس میں اپنا مینو پلان، شاپنگ لسٹ اور دیگر ضروری چیزیں لکھتی رہیں کیونکہ کچن میں دن میں ہر فرد کئی بار جاتا ہے ایسے میں اکثر بھول جانے والی چیزیں یاد رکھنا آسان ہو جاتی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔