کمزور ٹیموں کیخلاف سب سے اچھی ہماری ٹیم ہے، راشد لطیف
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹر نگ ڈ یسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ کمزور ٹیموں کے خلاف سب سے اچھی ہماری ٹیم ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں راشد لطیف کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل ہماری تیاری دیکھیں تو ہم نے کمزور ٹیموں کے خلاف ہی کھیلا ہے۔ راشد لطیف کا کہنا تھا کہ ہم عمان، یو اے ای، سری لنکا، بنگلادیش، امریکا کے خلاف کھیلتے رہے اور جیتتے رہے لیکن جب ہم سخت ٹیم سے کھیلتے ہیں تو مشکلات ہوتی ہیں ، ایک سال کے دوران بھارت سے یہ چوتھا میچ ہارے ہیں، نیوزی لینڈ سے 5 میچ کھیل کر ایک جیت سکے۔راشد لطیف کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی جو ٹیمیں پاکستان آئی تھیں وہ کمزور تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ کمزور ٹیموں کے خلاف سب سے اچھی ہماری ٹیم ہے لیکن جہاں مقابلہ سخت ہو وہاں آپ 50 سے 60 رنز کا مارجن رکھ لیں۔ہماری ٹیم میں بہت سارے آل راؤنڈر ہیں لیکن نہ تو وہ بولنگ کر رہے ہیں نہ ہی اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: راشد لطیف کا کہنا کا کہنا تھا کہ کمزور ٹیموں ہماری ٹیم کے خلاف
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔