Jasarat News:
2026-07-24@00:43:37 GMT

حیسکو کے تاجروں اور شہریوں سے کیے گئے وعدے ہوا ہوگئے

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میرپورخاص (جسارت نیوز)حیسکو حکام کی جانب سے تاجروں اور شہریوں سے کیے گئے وعدے ہوا ہو گئے۔ شہر کے تجارتی و کاروباری علاقوں کو لوڈشیڈنگ فری زون قرار دینے کا معاہدہ ایک ماہ بھی برقرار نہ رہ سکا اور بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے تاجروں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل میرپورخاص کے ایک مقامی ہال میں منعقدہ تقریب میں حیسکو کے اعلیٰ افسران اور تاجر نمائندگان نے شرکت کی تھی جہاں بڑے دعووں کے ساتھ شہر کے متعدد تجارتی فیڈرز کو لوڈشیڈنگ فری قرار دینے کا اعلان کیا گیا تقریب میں باقاعدہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط بھی کیے گئے اور یقین دہانی کرائی گئی کہ کاروباری علاقوں میں بجلی کی بندش نہیں ہوگی۔تاہم تاجروں کا کہنا ہے کہ یہ اعلان محض نمائشی ثابت ہوا ان کے مطابق تقریب کے بعد سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر بھرپور تشہیر کی گئی، مگر عملی طور پر صورتحال اس کے برعکس ہے اور کاروباری مراکز میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے شہر کے چھوٹے تاجروں نے الزام عائد کیا کہ اس سے قبل بھی لاکھوں روپے خرچ کر کے 16 فیڈرز کو فری زون قرار دینے کا دعویٰ کیا گیا تھا، مگر وہ بھی وقتی ثابت ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ بار بار دعوے اور اعلانات کر کے تاجروں کو اعتماد میں لیا جاتا ہے، لیکن بعد ازاں وعدے پورے نہیں کیے جاتے تاجر برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ ماہِ رمضان کی آمد کے پیش نظر تجارتی اور کاروباری علاقوں میں کم از کم لوڈشیڈنگ کی جائے تاکہ بجلی سے وابستہ کاروبار اور دیگر معاشی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ بجلی کی طویل بندش سے نہ صرف مالی نقصان ہو رہا ہے بلکہ صارفین اور کاروباری سرگرمیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں شہری حلقوں نے بھی متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کیے گئے معاہدے کی پاسداری کی جائے اور تجارتی فیڈرز کو فوری طور پر لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے کر عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ تاجروں اور عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کیے گئے

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف