سب سے پہلے بنگلا دیش‘ نومنتخب طارق رحمن کا اسلام آباد اورنئی دہلی کو پیغام
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260216-08-23
ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش کی نئی حکومت کے سربراہ طارق رحمن کی جانب سے اسلام آباد اوردہلی کو پیغام دیا گیاہے کہ ان کی پہلی ترجیح بنگلا دیش اور اس کے مفادات ہیں،بنگلا دیش کے عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سربراہ طارق رحمن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بنگلا دیش کی خارجہ پالیسی میں ملک اور عوام کے مفادات کو ہر چیز پر فوقیت دی جائے گی۔ پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں جب بنگلا دیش اور بھارت کے تعلقات پر بات کی گئی، تو بی این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش اور اس کے عوام کے مفادات ہماری خارجہ پالیسی کا تعین کریں گے۔ طارق رحمن نے کہا کہ ملک کی آزادی اور جمہوریت پسند عوام نے ایک بار پھر بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کو فتح دلائی ہے، ہم نے اپنی خارجہ پالیسی کے بارے میں وضاحت کر دی ہے جو بنگلا دیش کے مفاد میں ہے، اور بنگلہ دیشی عوام کا مفاد اولین ترجیح ہے۔ بنگلہ دیش اور عوام کے مفاد کا تحفظ کرتے ہوئے ہم اپنی خارجہ پالیسی کا فیصلہ کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کی تشکیل کے بعد سارک کو دوبارہ منظم کرنے پر کام کریں گے کیونکہ یہ ہمارا (بنگلہ دیش کا ) اقدام تھا۔ طارق رحمن سے جب پوچھا گیاکہ ڈھاکا میں لوگ شیخ حسینہ کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہیں تو کیا آپ بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کریں گے۔ اس پر انہوں نے بہت محتاط انداز میں مختصر جواب دیا کہ ‘‘ یہ عدالتی عمل پر منحصر ہے’’۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خارجہ پالیسی بنگلا دیش کریں گے دیش اور
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔