پنجاب لیبر کوڈ، 2026 کی نمایاں خصوصیات
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیا نافذ کردہ پنجاب لیبر کوڈ، 2026 صوبے میں لیبر قانون سازی کی ایک تاریخی اور جامع اصلاحات کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ 2 درجن سے زائد منتشر قوانین کو یکجا کر کے ایک جدید اور حقوق پر مبنی قانونی فریم ورک میں تبدیل کرتا ہے، جو صوبائی قانون سازی کو آئینی ضمانتوں اور بین الاقوامی لیبر معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کرتا ہے۔
-1 متحدہ اور جامع فریم ورک
تمام شعبوں کے کارکنوں اور کام کی جگہوں پر لاگو ہونے والا ایک مربوط کوڈ متعارف کرایا گیا۔
نوآبادیاتی دور اور بعد از آزادی کے فرسودہ قوانین کی جگہ صوبہ بھر کے لیے ایک یکساں فریم ورک قائم کیا گیا۔
وہ شعبہ جاتی حدود ختم کی گئیں جن کی وجہ سے پہلے بہت سے کارکن قانون کے تحفظ سے باہر رہ جاتے تھے۔
’’کارکن‘‘ کی ایک جدید اور جامع تعریف اختیار کی گئی، جس میں شامل ہیں:
رسمی اور غیر رسمی شعبوں کے ملازمین
خود روزگار اور پلیٹ فارم ورکرز
گگ ورکرز
گھریلو اور ہوم بیسڈ ورکرز
زرعی اور تعمیراتی کارکن
انٹرنز، انتظامی اور پیشہ ورانہ عملہ
-2 ادارہ جاتی اور نفاذی نظام کو مضبوط بنانا
انسپکٹرز کے اختیارات کی بحالی اور توسیع۔
کمشنر، رجسٹرار اور چیف انسپکٹر کے اختیارات میں اضافہ۔
کمشنرز ورکرز کمپنسیشن/ویجز اتھارٹی کو ریکوری کے لیے پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے تحت اسسٹنٹ کلکٹر (گریڈ-I) کے مساوی اختیارات دینا۔
مجاز انسپکٹرز کا تقرر اور محض جانچ پڑتال سے بڑھا کر روک تھام اور تحفظ تک دائرہ کار کی توسیع۔
خلاف ورزی کی صورت میں اداروں کو سیل کرنے کی شق۔
نفاذ کے لیے دیگر اداروں سے معاونت کی فراہمی۔
مصالحتی نظام اور دفتر برائے مساوی اجرت سمیت نئے اداروں کا قیام۔
-3 کارکنوں کے تحفظ اور فلاح میں اضافہ
امتیازی سلوک کی واضح ممانعت اور اس کی بنیادوں کا تعین۔
سپلائی چین تک لیبر قوانین کا اطلاق۔
معذوری، حادثاتی اور طبعی وفات کی صورت میں بہتر معاوضہ اور گروپ انشورنس۔
سماجی اور معاشی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانا۔
ملازمت کے تحفظ اور اجرت کے تحفظ میں اضافہ۔
اجرت کی ادائیگی بینکنگ چینلز کے ذریعے لازمی قرار دینا۔
خطرناک پیشوں کی فہرست میں توسیع۔
موجودہ کم از کم اجرت سے منسلک جرمانوں کا نظام (پینلٹی یونٹ سسٹم)۔
آجر اور کنٹریکٹر کی ذمہ داریوں کی واضح تعریف۔
پرنسپل آجر کی ذمہ داری متعارف کرانا۔
کارکنوں کی فلاحی اقدامات کو مزید مضبوط بنانا۔
ترغیبی اسکیموں کا تحفظ اور بونس کی وضاحت۔
گریجویٹی کی حد مقرر کرنا۔
کمپنیز پروفٹ ورکرز پارٹیسپیشن فنڈ (5%) پر مزید نگرانی۔
-4 انجمن سازی کی آزادی اور صنعتی تعلقات
رجسٹرار کو انجمن سازی کے بنیادی حق کے تحفظ کے لیے وسیع اختیارات، جن میں انتظامی و نگران عملہ بھی شامل ہے۔
یونین سازی کے عمل کو آسان بنانا۔
مصالحت، مفاہمت اور ثالثی پر زیادہ زور۔
داخلی ورک ریگولیشنز کا فریم ورک متعارف۔
-5 چائلڈ اور نو عمر مزدوری اصلاحات
کم از کم عمر 16 سال مقرر۔
نو عمر افراد کے لیے ہلکے کام کی اجازت۔
-6 دائرہ کار میں توسیع
واضح طور پر شامل کیے گئے:
تعمیراتی اور زرعی شعبے
گھریلو اور ہوم بیسڈ ورکرز
پلیٹ فارم اور گگ ورکرز
ریکروٹمنٹ ایجنسیاں اور کنٹریکٹرز (قانونی نگرانی کے تحت)
کوڈ کا اطلاق تمام اقسام کی ورک پلیسز پر۔
معینہ مدت کے معاہدوں کا تعارف اور کنٹریکٹنگ آؤٹ کے تصور کو مضبوط بنانا۔
فیکٹری، دکان، ایجنسی اور کمپنی کی رجسٹریشن کے تقاضوں کو باضابطہ بنانا۔
مجموعی اثرات
پنجاب لیبر کوڈ، 2026 صوبے کے تقریباً 48 ملین کارکنوں پر براہ راست اثر انداز ہوگا اور لاکھوں دیگر کام کرنے کی عمر کے افراد پر بالواسطہ اثر ڈالے گا۔ پہلی مرتبہ ایک جامع قانون اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ تمام کارکن، چاہے وہ کسی بھی شعبے یا روزگار کی نوعیت سے وابستہ ہوں، عزت، تحفظ اور کام کی جگہ پر آواز کے حق دار ہیں۔
یہ کوڈ ایک متوازن، مربوط اور حقوق پر مبنی نقطہ نظر کی نمائندگی کرتا ہے جو کارکنوں کے تحفظ کو مضبوط بناتے ہوئے آجروں کے لیے قانونی وضاحت اور استحکام بھی فراہم کرتا ہے۔
راجہ نوید
گلزار
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کو مضبوط تحفظ اور کے تحفظ کرتا ہے کے لیے
پڑھیں:
حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان میں لیبر مائیگریشن کے نظم و نسق کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ پالیسی ہر اس پاکستانی سے کیے گئے قومی عزم کی عکاس ہے جو بہتر مواقع کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محفوظ اور منظم نقل مکانی، مہارتوں کی ترقی، کارکنوں کا تحفظ، تارکینِ وطن کی شمولیت اور وطن واپس آنے والوں کی بحالی اس پالیسی کے بنیادی ستون ہیں۔ تکنیکی جدت، آبادیاتی تبدیلیاں اور لیبر مارکیٹ کے بدلتے ہوئے تقاضے دنیا بھر کی معیشتوں کو نئی شکل دے رہے ہیں. اس لیے پاکستان کو اپنی افرادی قوت کو آج اور مستقبل دونوں کے مواقع کے لیے تیار کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 اس سمت میں ایک اہم قدم اور پاکستان کی افرادی قوت کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ایک کروڑ 20 لاکھ پاکستانی دنیا بھر میں مقیم ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور محنت کی بدولت پاکستان کے سفیر بن چکے ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41 ارب امریکی ڈالر سے زائد کی ترسیلاتِ زر وطن بھیجیں، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین رقم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے اور ان کی فلاح و بہبود ہماری قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی اداروں، تجربات اور شراکت داریوں کو ایک مشترکہ وژن کے تحت یکجا کرتی ہے تاکہ ہر پاکستانی کارکن نقل مکانی کے پورے سفر کے دوران بہتر طور پر تیار، محفوظ اور معاونت یافتہ ہو۔ اس پالیسی کا محور ہر اس پاکستانی کا سفر ہے جو مواقع کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑتا ہے، جبکہ ذمہ داری روانگی سے پہلے ہی شروع ہو جاتی ہے، جہاں نوجوان کارکنوں کو متعلقہ مہارتیں، قابلِ اعتماد معلومات اور اخلاقی بھرتی تک رسائی فراہم کی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس پالیسی کی کامیابی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، نفاذ کرنے والے اداروں، آجروں، تربیتی اداروں، ترقیاتی شراکت داروں، نجی شعبے اور سمندر پار پاکستانیوں کے باہمی تعاون سے مشروط ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں، آئی سی ایم پی ڈی (ICMPD)، دیگر ترقیاتی شراکت داروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا مشاورتی عمل میں تعاون پر شکریہ ادا کیا، جبکہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مسلسل معاونت کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ ہجرت یا نقل مکانی غیر یقینی کا سفر نہیں بلکہ مواقع، وقار اور قومی ترقی کا راستہ ہونا چاہیے۔ آئیں مل کر ایسا مستقبل بنائیں جہاں ہر پاکستانی اعتماد کے ساتھ بیرون ملک جائے، فخر کے ساتھ وطن واپس آئے اور ہمیشہ ایک ایسی قوم سے جڑا رہے جو اس کی خدمات کی قدر اور عزت کرتی ہو۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس وژن کو عوام کے لیے بامعنی ترقی، پاکستان کے لیے دیرپا خوشحالی اور ہر سمندر پار پاکستانی اور اس کے خاندان کے روشن مستقبل کا ذریعہ بنائے۔