data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈیموکریٹک ورکرز یونین (سی بی اے) اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بینکنگ سروسز کارپوریشن کے سیکرٹری جنرل لیاقت علی ساہی نے یونین آفس میں ورکرز کے ساتھ انتظامیہ کے ساتھ چارٹر آف ڈیمانڈ2025-27ء پر ہونے والے مذاکرات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم 2000ء سے مہنگائی کے تناسب سے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ حاصل کرتے رہے ہیں لیکن اس مرتبہ انتظامیہ طاقت کے بل بوتے پر ورکرز کو ان کے حق سے محروم کرنا چاہتی ہے جسے سی بی اے یونین مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی بی اے کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے جائیں گے تاہم احتجاج جو کہ ورکرز کا آئینی اور قانونی حق ہے اس کا بھی آغاز کیا جارہا ہے جب تک ورکرز کو انصاف فراہم نہیں کیا جائے گا۔ مرحلہ وار احتجاج کو آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا کہ ایس بی پی اور بی ایس سی کی انتظامیہ نے آفیسرز کیڈرز میں تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر مراعات اپنے لیے تورات کے اندھیرے میں حاصل کرلی ہیں لیکن ورکرز جس کا تعلق پسے ہوئے طبقے سے ہے، ان کی تنخواہوں میں اضافے اور دیگر درپیش مسائل جو چارٹر آف ڈیمانڈ میں سی بی اے یونین نے پیش کی ہیں ہیں ان پر غیر ضروری تاخیری حربے استعمال کرکے محنت کشوں کے حقوق کو سلب کرنے کے مترادف ہے۔ علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بینکنگ سروسز کارپوریشن میں کلریکل اور نان کلریکل کیڈرز میں مستقل بھرتیوں کے بجائے کنٹریکٹ اور تھرڈ پارٹی کنٹریکٹ پر مستقل پوسٹوں پر بھرتیاں کرنا ایمپلائمنٹ اسٹینڈنگ آرڈر1968ء کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ اس پر پارلیمنٹ اپنے مرتب کردہ قوانین پر عمل درآمد کروا کر محنت کشوں کو انصاف فراہم کرے۔ سی بی اے یونین محنت کشوں کے حقوق کے حصول کے لیے مذاکرات کے ساتھ ساتھ احتجاج کا آغاز بھی کر رہی ہے اور محنت کشوں کے ساتھ ہونے والی انصافیوں اور لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں پر ریاست کے تمام فورم پر آواز اْٹھائی جائے گی۔ انہوں نے ملک بھر کی ٹریڈ یونین ، صحافی، سول سوسائٹی کی تنظیموں سے اسٹیٹ بینک اور بینکنگ سروسز کارپوریشن کے محنت کشوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف اظہار یکجہتی کی بھی اپیل کی ہے اور پارلیمنٹرین سے بھی نوٹس کا مطالبہ کیا ہے سی بی اے یونین کے فیصلوں کو ملک بھر کے تمام دفاترکے محنت کشوں کی بھرپور تائید حاصل ہے۔

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سی بی اے یونین محنت کشوں کے اسٹیٹ بینک ا کے ساتھ اور بی

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن