پنجگور میں بقائے پاکستان ریلی، دہشت گردی کے خلاف بھرپور احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
پنجگور(آئی این پی )پنجگور میں بقائے پاکستان ریلی کا انعقاد فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی کے خلاف عوام نے بھرپور احتجاج کیا۔پنجگور میں منعقدہ بقائے پاکستان ریلی میں فتنہ الہندوستان کے نام نہاد آپریشن ہیروف2 کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا، ریلی کے شرکا نے دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا۔شرکا نے آپریشن ردالفتنہ ۔1میں فتنہ الہندوستان کے مذموم عزائم ناکام بنانے پرسکیورٹی فورسزکوخراج تحسین بھی پیش کیا جبکہ شہری ٹولیوں کی صورت میں اللہ اکبر چوک پر جمع ہوئے، شہریوں نے قومی پرچم اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔پنجگور کے عوام کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی بدولت پنچگور بڑی دہشتگردی سے محفوظ رہا، شرکا نے فرنٹیئر کور (ایف سی) سے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امن کے قیام کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔شرکا نے عزم کا اظہار کیا کہ قوم دہشت گردی کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شرکا نے
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔