آئی سی سی ٹی 20 عالمی کپ: بھارت کا پاکستان کو جیت کےلیے176 رنز کا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے اہم مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دے دیا۔
کولمبو کے پریماداسا میدان میں پاکستانی کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز اسکور کیے۔
بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما پہلے ہی اوور میں سلمان آغا کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز ایشان کشن تھے جنہوں نے 40 گیندوں پر 77 رنز بنائے اور صائم ایوب کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
15 ویں اوور میں 126 کے مجموعی اسکور پر تلک ورما 25 رنز بنا کر صائم ایوب کا شکار بنے، جبکہ اگلی ہی گیند پر ہاردک پانڈیا بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
بھارت کی پانچویں وکٹ 159 رنز پر گری جب کپتان سوریا کمار یادیو 32 رنز بنا کر عثمان طارق کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ دوبے نے 27 رنز بنائے جبکہ اکشر پٹیل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عثمان طارق، شاہین آفریدی اور سلمان آغا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، ایک بھارتی بلے باز رن آؤٹ ہوا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گیند پر
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔