فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورس (CDF) نے 12 سے 14 فروری تک جرمنی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 62ویں میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر مختلف اہم ملاقاتوں میں شرکت کی۔
فیلڈ مارشل اور سی ڈی ایف نے متعدد عالمی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، عالمی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جرمن حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران فیلڈ مارشل اور سی ڈی ایف نے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے وفاقی وزیر داخلہ مسٹر الیگزینڈر ڈوبرنڈٹ، جرمن چانسلر کے خارجہ و سلامتی پالیسی کے مشیر مسٹر گنٹر ساٹر اور وفاقی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس جنرل کارسٹن بریور سے ملاقات کی۔
ان ملاقاتوں میں عصری سیکیورٹی چیلنجز، دوطرفہ دفاعی تعاون اور عالمی امن و استحکام کے فروغ کے لیے دوطرفہ و کثیرالجہتی مکالمے کی اہمیت پر گفتگو کی گئی۔
مزید برآں، چیف آف آرمی اور سی ڈی ایف نے برازیلین مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف ایڈمرل ریناٹو روڈریگز ڈی اگوئیار فریرے کے ساتھ بھی مفید ملاقات کی جس میں دوطرفہ عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لبنان کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل روڈولف ہیکل نے بھی فیلڈ مارشل اور سی ڈی ایف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عالمی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل اور سی ڈی ایف فیلڈ مارشل سے ملاقات ملاقات کی چیف آف
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔