عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی میں بہتری اور سوجن میں کمی ہوئی، نورین خان
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی میں بہتری آ رہی ہے اور آنکھ کے گرد سوجن میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ بات ان کی بہن نورین خان نے ابتدائی طبی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتائی۔
مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل میں عمران خان کا آنکھوں کا معائنہ مکمل، ملاقات کے لیے کوئی نہیں پہنچا
12 فروری کو عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد رہ گئی ہے، جس کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان نے ان کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔
اتوار کی دوپہر Imran Khan کا طبی معائنہ Adyala Jail کے اندر کیا گیا، جہاں خصوصی طور پر slit lamp، OCT scan مشین اور مکمل سہولیات سے لیس ہیوی ایمبولینس بھی موقع پر پہنچائی گئی۔
ڈاکٹر عارف (PIMS) اور ڈاکٹر ندیم قریشی (الشفا) نے جیل کے اندر فزیکل ایگزامینیشن کی۔ بعد ازاں انہوں نے…
— Noreen Khanum (@noreen_khanum) February 16, 2026
عدالت نے ہدایت کی تھی کہ آنکھوں کا معائنہ 16 فروری (پیر) سے قبل مکمل کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق اتوار کے روز ڈاکٹروں کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کا قریباً ایک گھنٹے تک طبی معائنہ کیا۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی آنکھ کا علاج جاری، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، عطاتارڑ
نورین خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا معائنہ مکمل ہو چکا ہے اور اب تک کسی بڑی پیچیدگی کی نشاندہی نہیں ہوئی، جبکہ حتمی طبی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آنکھ بینائی میں بہتری سوجن میں کمی عمران خان کی دائیں آنکھ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آنکھ بینائی میں بہتری عمران خان کی دائیں آنکھ کی دائیں آنکھ عمران خان کی
پڑھیں:
پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض، ڈینگی و ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا اجلاس لاہور میں ہوا، پنجاب کے وزرائے صحت سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے اجلاس کی صدارت مشترکہ طور پر صدارت کی۔
اس موقع پر پنجاب کے وزرائے صحت نے کہا کہ ڈینگی کے افزائش والے اضلاع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، صوبے بھر میں ڈینگی کی تازہ صورتحال پر قابو پانے کیلیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے متعلقہ افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا ہمیشہ دیکھا گیا ہے کہ جون جولائی میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔
خواجہ عمران نذیر نے کہا ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے اقدامات کسی ایک محکمہ کی ذمہ داری نہیں، اقدامات کی ذمہ داری تمام اسٹیک ہولڈرز کی ہے۔
خواجہ عمران نے سی ای او ہیلتھ کو ضلعی انتظامیہ کیساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔
انھوں نے کہا کہ ایچ آر منیجمنٹ، والنٹیر ماڈل کو اپناتے ہوئے ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہے، یونیورسٹی اور کالجز کے طلبہ کو انسداد ڈینگی کی کارروائیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا ڈینگی کی بوگس سرویلنس ناقابل برداشت ہے، عوام اپنےگھروں، دکانوں اور دیگر مقامات پر صفائی کویقینی بنائیں