data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میلیٹرنی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے فرانس سے مزید 31 رافیل کیریئر بیسڈ لڑاکا طیارے خریدنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

اس سے قبل بھارت کے MRFA پروگرام کے تحت 114 طیاروں کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، جبکہ بھارتی بحریہ کے لیے اضافی جدید طیارے شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریلائنس ڈیفنس اور ہندوستان ایروانٹکس لمیٹڈ اس منصوبے میں پروڈکشن پارٹنرز ہوں گے، اور رافیل طیاروں کے کچھ فریم بھارت میں تیار کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ فرانس کی جانب سے جدید AASM ہتھیاروں اور بعض اہم اجزا کی تیاری کے حقوق بھی منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

اگر یہ معاہدہ حتمی شکل اختیار کر لیتا ہے تو بھارت کے مجموعی طور پر آرڈر کیے گئے رافیل طیاروں کی تعداد 145 ہو جائے گی۔ اس سے قبل 2016 میں بھارت نے ڈسالٹ ایوی ایشن کے ساتھ 36 طیاروں کی خریداری کا 7.

87 ارب یورو مالیت کا معاہدہ کیا تھا، جس کی فراہمی مکمل ہو چکی ہے۔

بعد ازاں 2025 میں بھارتی بحریہ کے لیے 26 رافیل ایم لڑاکا طیاروں کا آرڈر دیا گیا تھا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق نئے معاہدے سے بھارت کی فضائی اور بحری دفاعی صلاحیت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

تہران:

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے اشاروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر ذمہ دارانہ عسکری اقدام کے نتائج امریکا کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہوں گے۔

 

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کے بعض بااثر حلقے زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کی توجہ خطے کی موجودہ صورتحال کے بجائے 2028 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں موجود کچھ عناصر حقیقت پسندانہ انداز میں حالات کا جائزہ لینے کے بجائے ایسے فیصلوں کی حمایت کر رہے ہیں جو خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔

ان کے بقول اگر امریکہ نے جذباتی یا غیر دانشمندانہ جارحیت کا راستہ اختیار کیا تو اس کی سیاسی اور سفارتی قیمت صدر ٹرمپ کو خود ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ اور خطرناک ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا