کراچی(نیوز ڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان میں انتشار سر چڑھ کر بولنے لگا، ہفتے کی شب لیاقت آباد کے عوامی اجتماع نے ایم کیو ایم کو واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم کردیا، لیاقت آباد کے اجتماع میں صرف پی ایس پی سے ایم کیو ایم میں ضم ہونے والے رہنما ئوں نے خطاب کیا،جبکہ چیئر مین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے کوئی رہنما اس میں شریک نہیں ہوا،اہم حلقوں کی جانب سے دونوں گروپ کو سخت پیغام دیا جاچکا ہے کہ اختلافات صرف زبان کی حد تک ہونے چاہئے، سوشل میڈیا پر بھی کار کنان دو حصوں میں دکھائی دے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم میں ایک جانب کہا جارہا ہے کہ پارٹی کو بچانا ہے، مخبروں کو بھگانا ہے، چیئر مین صرف خالد مقبول تو دوسری جانب یہ مہم چل رہی ہے کہ ون مین شو نہیں چلے گا، انٹرا پارٹی الیکشن کرائے جائیں،اسی گروپ کے کار کنان اور رہنما مخالفینپر پیپلز پارٹی کی بی ٹیم ہونے کے الزامات لگا رہے، سنیئر رہنما انیس قائم خانی نے واضح طور پر کہا ہے کہ ایم کیو ایم ایک ہے،کارکنوں کو پی ایس پی اور ایم کیو ایم کے نام پر لڑانے کی اجازت نہیں دی جائے، بعض لوگ اپنی کرپشن اور فائدے کے لئے اس قسم کا پرو پیگنڈہ کررہے ہیں، ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی جمال احمد نے ایک وڈیو انٹرویو میں کہا ہے ان لوگوں کو اپنے علاوہ کوئی پسند نہیں، نہ خالد مقبول، فاروق ستار اور نہ ہی امین الحق، اسی صورت حال کے تناظر میں ایم کیو ایم کے بہادر آباد رہنمائوں کا دعوی ہے کہ سینیٹ میں مکمل جبکہ قومی ، اور صوبائی اسمبلی میں منتخب نمائندوں کی بڑی اکثریت ہمارے ساتھ کھڑی ہے، یونٹ کی سطح پر 90فیصد کار کنان ہمارےساتھ ہیں، ایم کیو ایم کی تقسیم اب زبان زد عام ہوچکی ہے، تاہم اہم حلقوں کی جانب سے دونوں گروپ کو سخت پیغام دیا جاچکا ہے کہ اختلافات صرف زبان کی حد تک ہونے چاہئے،امن کی صورت میں قانون حرکت میں آئے گا،موجودہ سورت حال میں کار کنوں میں بد دلی نمایاں دکھائی دے رہی ہے،جبکہ کراچی کے سیاسی حلقوں میں بھی دس سال کی طویل جدوجہد کے باوجود ماضی جیسی عوامی پذیرائی حاصل نہ کرنے ایم کیو ایم کا انتشار اور اختلاف موضوع بحث ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم ایم کی

پڑھیں:

بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی

سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری  نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔

بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا