غزہ میں بورڈ آف پیس ممالک کے ہزاروں فوجی اہلکار تعینات ہوں گے، ٹرمپ کا بڑا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
غزہ میں بورڈ آف پیس ممالک کے ہزاروں فوجی اہلکار تعینات ہوں گے، ٹرمپ کا بڑا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2026 سب نیوز
واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ بورڈ آف پیس کے رکن ممالک نے غزہ میں تعینات ہونے والی انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس کے لیے ہزاروں اہلکار فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ اس پیش رفت کا باضابطہ اعلان 19 فروری کو واشنگٹن میں ہونے والے بورڈ آف پیس کے اجلاس میں کیا جائے گا، جو ٹرمپ پیس انسٹیٹیوٹ آف پیس میں منعقد ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ رکن ممالک نے غزہ میں انسانی امداد اور تعمیر نو کے لیے 5 ارب ڈالر سے زائد فنڈ فراہم کرنے کا بھی عہد کیا ہے، جبکہ سیکیورٹی اور امن برقرار رکھنے کے لیے ہزاروں اہلکار انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس اور مقامی پولیس کے ساتھ تعینات کیے جائیں گے۔
ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حماس کو مکمل اور فوری غیر مسلح ہونے کے اپنے عزم پر قائم رہنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بورڈ آف پیس تاریخ کا سب سے اہم بین الاقوامی ادارہ ثابت ہوگا اور اس کی سربراہی کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
ادھر ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف بھی آئندہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور ان کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود ہوں گے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے تحت جنگ بندی کے بعد غزہ میں بین الاقوامی استحکامی فورس کے قیام کی منظوری دی گئی تھی، جبکہ بورڈ آف پیس کو گزشتہ ماہ باضابطہ طور پر قائم کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشعیب اختر کی محسن نقوی پر کڑی تنقید، بھارت سے شکست کے بعد پی سی بی پر سوالات اٹھا دیے شعیب اختر کی محسن نقوی پر کڑی تنقید، بھارت سے شکست کے بعد پی سی بی پر سوالات اٹھا دیے امریکی فوج ایران کے خلاف ممکنہ طویل جنگ کی تیاری کر رہی ہے، خبرایجنسی احسن اقبال نو منتخب وزیرِاعظم بنگلا دیش کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کےلئے روانہ ٹی 20ورلڈ کپ،پاکستانی بیٹنگ لائن فلاپ ، بھارت نے 61رنز سے عبرتناک شکست دیدی وفاقی حکومت نے گریڈ 20کے پولیس افسر کیپٹن (ر)ملک لیاقت علی کو آزاد کشمیر پولیس کا آئی جی تعینات کردیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 176رنز کا ہدف دیدیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بورڈ ا ف پیس
پڑھیں:
ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات معطلی کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ جعلی خبریں کہ ایران اور امریکا کے درمیان چند روز قبل بات چیت بند ہوئی ہے، یہ سب غلط اور بے بنیاد خبریں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان بات چیت مسلسل جاری ہے جو چار دن پہلے، تین دن پہلے، دو دن پہلے، ایک دن پہلے اور آج بھی جاری رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ یہ کہاں تک پہنچتے ہیں کوئی نہیں جانتا لیکن میں نے ایران کو کہا ہے کہ کسی نہ کسی صورت آپ معاہدہ کریں، آپ گزشتہ 47 سال سے یہی کر رہے ہیں اور اس کو کسی صورت مزید جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔
https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/116681581361115247قبل ازیں امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات میں چند ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے اور اس کے لیے ماہرین کی ٹیم درکار ہوگی جو معاملات طے کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے بغیر ٹول کے آبنائے ہرمز بحال کرنے کی ضرورت ہے جبکہ امریکا نے آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے ایران کو پابندیوں میں نرمی کی پیش کش نہیں کی ہے۔