City 42:
2026-07-24@00:52:23 GMT

رمضان سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، شہری برہم

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

سٹی42: رمضان المبارک سے قبل حکومت کی جانب سے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے فیصلے پر شہری شدید برہم ہیں۔

 جس کے بعد پیٹرول 5 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے اور پیٹرول کی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار انتخابات، سید واجد علی گیلانی دوبارہ صدر منتخب

ملتان کے شہریوں نے اس فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ رمضان میں مہنگائی کا نیا طوفان لے آئے گا۔ شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ رمضان میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے کیونکہ ٹرانسپورٹیشن مہنگی ہونے سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت کم کرنے کے بجائے بار بار بڑھا دی جاتی ہے اور اس سے غریب اور متوسط طبقے پر مہنگائی کا بم گرتا ہے۔ شہری انتظامیہ سے توقع رکھتے ہیں کہ فوری اقدامات کے ذریعے رمضان میں ریلیف یقینی بنایا جائے۔
 
 

امریکا میں ریس کے دوران کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 کی قیمتوں میں

پڑھیں:

حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ

سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

 حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔ 

واضح رہے  پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے