تابش ہاشمی کا بھارت سے شکست پر قومی ٹیم کو ٹرول کرنے کا دلچسپ انداز وائرل
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
پاکستان کے معروف میزبان وکامیڈین تابش ہاشمی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر پاکستانی ٹیم کو انوکھے انداز میں ٹرول کیا۔
نجی ٹی وی کے میزبان تابش ہاشمی نے اپنے پروگرام میں گزشتہ روز بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی بدترین شکست پر قومی کھلاڑیوں پر دلچسپ انداز میں تنقید کے نشتر چلائے جب کہ بھارتی ٹیم اور کرکٹ بورڈ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں تابش ہاشمی کہتے ہیں ’خبر وہ ہوتی ہے جو انَ ہونی ہو جو ہربار ہوتی ہے وہ خبر نہیں کہلاتی اور آج بھی ایسا ہی ایک دن تھا‘۔
@grok which program is this?
— ವಿನೊದ ಆಲ್ಮೆಲ್ಕರ???? (@ALMELKAR01) February 16, 2026ان کا کہنا تھا کہ کل پروگرام میں محمد عامر، راشد لطیف اور احمد شہزاد جو کہہ رہے تھے کہ یہ ہوگا اور وہی ہوا کہ امریکا نے نمبیا کو شکست دی۔
مزید پڑھیںٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی
مزید کہا کہ دوسری خبروں میں بھارت نے بھی پاکستان کو شکست دی لیکن اس پر ہمارا جوش وخروش دیدنی ہے، جس پر وہاں موجود لوگوں نے بھرپور تالیاں بجائیں۔
پروگرام کے میزبان نے بھارتی کرکٹ ٹیم اور بورڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو لوگ رہا ہوگا کہ ہمیں شکست کا کوئی غم ہے لیکن یہ آپ کی بھول ہے، ہمیں اب عادت ہوگئی ہے، کچھ نہیں ہوا ہمیں۔
تابش ہاشمی نے پروگرام کے دوران شاہین شاہ آفریدی، بابراعظم اور شاداب کی ناقص کارکردگی پر بھی تالیاں بجوائیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تابش ہاشمی
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :