Daily Pakistan:
2026-06-02@23:10:17 GMT

عمران خان سے ڈیل؟ حنیف عباسی کا دلچسپ بیان آگیا

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

عمران خان سے ڈیل؟ حنیف عباسی کا دلچسپ بیان آگیا

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا بانی پی ٹی آئی سے ڈیل کی خبروں پر کہنا ہے کہ شادی سے پہلے رضا مندی ضروری ہے، اگر دونوں اطراف سے رضا مندی ہوگئی تو ڈیل ہو جائے گی، ہر قیدی کی طرح بانی پی ٹی آئی کا علاج ہونا ان کا حق ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے بینظیر بھٹو اسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر ریلوے حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ جب میں جیل میں تھا تو کئی بار ذاتی معالج کے لیے درخواست کی مگر ایک نہ سنی گئی اور نہ ہی علاج سے پہلے بچوں سے ملنے کی اجازت ملی۔

معروف مذہبی سکالر علامہ طاہر القادری 75 برس کے ہو گئے

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاست میں حرفِ آخر نہیں ہوتا، آج کے حریف کل کے ساتھی بن سکتے ہیں،  جو شخص 74 برس کی عمر میں بھی اپنی زبان پر قابو نہ رکھ سکے، وہ سیاست نہ کرے۔ سیاست میں وقت کے ساتھ مچورٹی آتی ہے، مجھ میں آج 2003 کے مقابلے میں زیادہ پختگی ہے۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی

 ویب ڈیسک:کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

  چیئرمین ریلوے نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جو 7 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

 ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں خانیوال کے قریب اچانک آگ لگ گئی جس پر پاور وین کو ٹرین سے الگ کردیا گیا۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

 آگ نے دیکھتے دیکھتے پوری پاور وین کو لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جس کے بعد ٹرین کو راولپنڈی روانہ کردیا گیا۔

 چیئرمین ریلویز نے پاور وین میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سات روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے