پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے کرایوں میں 3 فیصد اضافہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ملک بھر میں مال برداری کے کرایوں میں 3 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ قابلِ افسوس ہے اور اس کے اثرات براہِ راست عوام پر پڑتے ہیں۔ ان کے مطابق پٹرول اور ڈیزل مہنگے ہونے سے ٹرانسپورٹ کے آپریشنل اخراجات میں فوری اضافہ ہو جاتا ہے، جس کے باعث کرایوں میں ردوبدل ناگزیر ہو جاتا ہے۔
ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں ٹرانسپورٹرز شدید مالی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومتیں مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کر رہیں اور ٹرانسپورٹ برادری کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ