---فائل فوٹو

سانحۂ گل پلازا کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کے سربراہ نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی ہے، لواحقین نے انصاف کا مظالبہ کر دیا۔

سربراہ کمیشن جسٹس آغا فیصل نے کہا ہے کہ آپ سب شہداء کے لواحقین ہیں، ہم چاہتے تھے آپ سے شروعات کی جائیں، ہمیں واقعے میں شہادتوں کا بہت افسوس ہے، کمیشن کا مقصد مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ہے، مالی نقصان کی بھرپائی ہو جاتی ہے، جانی نقصان کی نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے لیے کچھ سوالات تیار کیے ہیں، اس سلسلے میں آپ کی معاونت چاہتے ہیں، اگر آپ چاہیں تو یہاں جواب دیں یا ہائی کورٹ آ جائیں، بہت سے لواحقین یہاں نہیں ہیں، چاہیں گے کہ تمام لواحقین اپنے بیانات دیں، تاکہ تمام حقائق تک پہنچنے میں آسانی ہو، ہم عوام اور حکومت سب سے معلومات مانگ رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ ریسکیو ورکرز تک بھی رسائی ملے، تمام معلومات کی بنیاد پر جوابات تیار کرنے ہیں۔

جاں بحق شہری عبدالحمید کی والدہ شہناز نے کہا کہ میری بیٹے سے بات ہوئی تھی کہ رات تک گھر آ جائے گا، ساڑھے 10 بجے بات ہوئی تو پتہ چلا آگ لگ گئی ہے، کہہ رہا تھا بس نکل رہا ہوں، پھر وہ ایک بچے کو بچانے کے لیے رک گیا تھا، ہمیں ٹکڑوں میں لاشیں ملی ہیں۔

جاں بحق شہری عبدالعزیز کے بھائی کا کہنا ہے کہ میں ساڑھے 10 بجے وہاں پہنچا تھا، اس وقت وہاں ایک فائر بریگیڈ کی گاڑی پہنچی تھی، ہماری آنکھوں کے سامنے سب کچھ ہو رہا تھا، ریسکیو کے لیے آخر میں آئے، تب تک ایک ہی گاڑی تھی۔

سانحۂ گل پلازا پر جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، پبلک نوٹس جاری

کمیشن نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو پبلک نوٹس اخبارات میں شائع کروانے کی ہدایت کی

جسٹس آغا فیصل نے استفسار کیا کہ جائے وقوع پر ایمبولینسز موجود تھیں؟ کس چیز سے آگ بجھائی جا رہی تھی؟ کیا گل پلازا کے دروازے کھلے تھے؟ آپ نے کیا دیکھا دروازے کھلے تھے یا بند تھے؟

عبدالعزیز کے بھائی نے کہا کہ ایمبولینسیں موجود تھیں لیکن اندر کوئی نہیں گیا، پانی یا کیمیکل تھا لیکن آگ بجھ نہیں رہی تھی، جب آگ پر قابو ہوا تو عمارت گرنا شروع ہو گئی تھی، لوگ کہہ رہے تھے کہ دروازے بند تھے، گل پلازا کے صدر کہہ رہے تھے کہ دروازے کھلے تھے۔

 جاں بحق شہری عارف کے والد حفیظ نے گفتگو میں کہا کہ عقبی حصے میں دھواں شدید تھا، ریسکیو والے بھی اندر نہیں جا سکتے تھے، اندر سے بچاؤ کی آوازیں آ رہی تھیں، دھواں تھا تو نظر نہیں آ رہا تھا، ہمیں کہا گیا کیوں خودکشی کرنا چاہتے ہو عمارت گرنے والی ہے، 23 جنوری کو ڈی این اے کی مدد سے بیٹے کی شناخت ہوئی، واقعے کے دن سوا 10 بجے جب آگ لگی تو رابطہ ہوا تھا، فون پر یہی بتایا کہ مارکیٹ میں آگ لگ گئی ہے، آگ لگنے کے بعد ہمیں امید نہیں تھی کہ کچھ بچا ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈی این اے میچ ہوا تو بس تابوت بنا ہوا دے دیا گیا، فائر بریگیڈ اور ریسکیو والے موجود تھے لیکن پانی کی قلت تھی، واقعے کے 2 گھنٹے بعد ٹینکر آیا، ریسکیو آپریشن صبح شروع کیا گیا تھا، اگر رات میں ہی ریسکیو شروع کر لیتے تو بہت سے جانیں بچ سکتی تھیں، عمارت کی کھڑکیوں پر لوگوں کے ہاتھ اور فون کی لائٹ نظر آ رہی تھی، میں نے رات 2 بجے تک وہاں دیکھا تھا۔

جاں بحق شہری حیدر علی کے والد محمد ہادی نے کہا کہ بیٹا دبئی کراکری کے ساتھ دکان پر کام کرتا تھا، واقعے کا ٹی وی سے پتہ چلا، 12 بجے وہاں پہنچا، گورنر سندھ موجود تھے، بظاہر ایسا لگتا ہے آگ حادثہ نہیں، اتنی بڑی آگ خود سے نہیں لگ سکتی، 4 دن تک بیٹا لاپتہ تھا، میں گھر نہیں جا سکتا تھا کہ گھر والے پوچھتے کہ بیٹا کہاں ہے؟ ہمیں حکومت سے صرف انصاف چاہیے، اے سی نے کہا کہ حلف نامے پر دستخط کروا کر لے آؤ، حلف میں کہا گیا تھا کہ آپ کا بیٹا واقعی یہاں موجود تھا، ڈی این اے کے ذریعے میرے بیٹے کی شناخت ہوئی تھی۔

 اے سی گارڈن کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن نے کہا کہ بیٹا یہاں کام کرتا تھا، ڈی سی نے متنازع کیسز میں حلف نامے طلب کیے، ان کا نام حکومت کو بھیجی گئی فہرست میں شامل نہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ گل پلازا رہی تھی کے لیے

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن