کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنہ الہندوستان دہشت کے 3 دہشتگرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں سیکیورٹی اداروں نے ایک بڑی اور بروقت کارروائی کے دوران شہر کو ممکنہ تباہی سے بچاتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے وابستہ تین مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور انتہاپسندانہ لٹریچر برآمد کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رینجرز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کورنگی کے علاقے چکرا گوٹھ میں مشترکہ آپریشن کیا، جس کے دوران انتہائی مطلوب تین افراد کو حراست میں لیا گیا۔
رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت یاسر عرفات، خدابخش اور زاہد عرف بارکزئی کے ناموں سے ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر کالعدم تنظیم کے لیے سہولت کاری اور معاونت میں ملوث تھے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزمان کے خفیہ ٹھکانے سے تقریباً پانچ کلوگرام بارودی مواد، دس میٹر پرائما کارڈ، تین ڈیٹونیٹرز، ایک کلوگرام بال بیرنگ، انتہاپسندی پر مبنی ڈھائی سو سے زائد کتابچوں پر مشتمل لٹریچر اور ایک لیپ ٹاپ برآمد کیا۔
حکام کے مطابق یہ مواد شہر میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے تیار کیا گیا تھا، جسے حساس مقامات پر استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار افراد مختلف کالجز اور جامعات کے طلبہ کو انتہاپسند نظریات کی جانب راغب کرنے، ان کی ذہن سازی کرنے اور کالعدم تنظیم میں شامل کرنے کے لیے سرگرم تھے۔ اس مقصد کے لیے نہ صرف پروپیگنڈا مواد فراہم کیا جاتا تھا بلکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے رابطے بھی استوار کیے جا رہے تھے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے نتیجے میں کراچی میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کے خدشات کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کو دھماکہ خیز مواد سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے ان کے ممکنہ نیٹ ورک اور سہولت کاروں کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔