سندھ ہائی کورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی جانب سے آفس اور شو روم سیل کیے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ وکیل سی بی سی نے مؤقف اختیار کیا کہ شو روم میں لیتھیم بیٹریز کی موجودگی کی وجہ سے سیل کیا گیا، سانحہ گل پلازہ کے بعد ممکنہ حادثات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ لیتھیم بیٹریز سولر پاور جنریشن اور الیکٹریکل وہیکلز میں استعمال ہوتی ہیں، ہر دوسرے گھر میں لیتھیم بیٹریز موجود ہیں، کیا سی بی سی تمام گھروں کو سیل کرے گی؟

عدالت نے ریمارکس دیے کہ جہاں دو لوگوں کا جھگڑا ہے وہاں جگہ سیل کر دی، عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے دفاتر یا شو روم کے علاوہ کتنی دکانیں سیل کی ہیں؟ وکیل سی بی سی نے کہا کہ دیگر جگہوں کے معاملات عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ عجیب منطق ہے جگہ سیل کر دی اب بیٹری نہیں پھٹے گی، اگر اتنا ہی خیال تھا تو بیٹریاں کسی محفوظ مقام پر منتقل کرتے، یہ کیا طریقہ ہے کہ کسی کا کاروبار بند کر دو۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لیتھیم بیٹریز عدالت نے سیل کر

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت: پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بجٹ سے چند روز قبل ہی آئینی عدالت سے حکومت کو ریونیو کی مد میں بڑا جھٹکا، وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی۔

نجی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت نے غیر رجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈ سپلائی کرنے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کیا۔

 وفاقی آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹیکس قانون کے سیکشن 31 اے میں ابہام ہے، حکومت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈسپلائی کرنے پر مل مالکان پر اضافی ٹیکس عائد کیا، اضافی ٹیکس سال 2024 کے فنانس ایکٹ کی مد میں وصول کیا جا رہا تھا۔

لاہور ائیرپورٹ اغواء کیس کا ڈراپ سین، غیرملکی خاتون دوست کے ساتھ رضامندی سے گئی

فیصلے میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق پولٹری فارمز کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، قانون کے مطابق استثنی ملنے پر پولٹری فارمز رجسٹریشن کے پابند نہیں ہیں، قانون غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے فیصلے میں مزید لکھا کہ رجسٹریشن کی قانونی پابندی نہ ہونے پر پولٹری فارمز اور فیڈ ملز کو سزا نہیں دی جا سکتی۔

وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی کو درست قرار دیا تھا۔ پولٹری فیڈ ملز مالکان نے اضافی ٹیکس کی وصولی کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

ڈیل مکمل جھوٹ ہے ، پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کررہی، عمران خان کو خاموش کروانے کے لیے قید تنہائی میں رکھاگیا ہے،علیمہ خان

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • وفاقی آئینی عدالت: پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور
  • میئر ظہران ممدانی نے نیویارک میں بچوں کا بیڈ ٹائم کیوں معطل کردیا؟