تمام معاشی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر شعبے میں شفافیت یقینی بنا رہے ہیں، تمام معاشی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملکیتی اداروں میں بہتری لانا ہماری ذمے داری ہے، گزشتہ 3 سال میں خسارے کم ہوئے ہیں، مختلف شعبوں میں اصلاحات متعارف کرا رہے ہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ کچھ کمپنیوں کے منافع میں کمی واقع ہوئی ہے، ہم نے اداروں کی گورننس بہتر کی ہے، اداروں میں لگنے والے چیئرپرسن یا چیئرمین کا تعلق پرائیویٹ اداروں سے ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کچھ ایسے ادارے تھے جن کو بند کر دیا ہے یا بند کرنے جا رہے ہیں، بند کیے جانے والے اداروں کے ملازمین کو پیکیج دیے گئے ہیں، مسلسل خسارے کا شکار اداروں کو بند کر رہے ہیں۔
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم پرائیویٹائزیشن کی جانب بڑھ رہے ہیں، قومی ایئر لائن اور فرسٹ ویمن بینک کی شفافیت سے نج کاری کی گئی، وزیرِ اعظم کی ہدایت ہے کہ نج کاری کے عمل کو شفافیت کے ساتھ آگے لے جایا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محمد اورنگزیب رہے ہیں
پڑھیں:
وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان الیکشن کی تاریخ کے آخری ہفتے میں انتخابی مہم زروں پر پہنچ گئی ہے، وفاقی جماعتوں کے تقریباً تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں اور اپنے اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے سکردو میں جلسہ سے خطاب کیا۔ پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، چوہدری منظور پہلے ہی گلگت بلتستان میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ ادھر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد رفیق بھی جی بی میں موجود ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔