پاکستان کا چین کے ساتھ سٹریٹجک تعاون کو مزید گہرا کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
پاکستان کا چین کے ساتھ سٹریٹجک تعاون کو مزید گہرا کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد :وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی دور اندیش قیادت میں چین نے جدید کاری، اختراع اور عالمی تعاون میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پاکستان صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ چاروں گلوبل انیشی ایٹوز کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ہمہ جہت سٹریٹجک تعاون کو مزید گہرا کرتا رہے گا۔
حالیہ دنوں ، متعدد ممالک کے رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان نے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ کے نام پیغامات یا خطوط کے ذریعے گھوڑے سے منسوب چینی نئے سال کی آمد پر مبارک باد پیش کی اور چینی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے صدر شی جن پھنگ کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئے عہد کے لئے روس چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری نے مضبوط ترقی کو برقرار رکھا ہے اور گزشتہ سال سے اہم تعاون کے بڑے منصوبے بتدریج آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس اور چین مشترکہ طور پر 2026 میں “روس۔چین تعلیمی سال” کا آغاز کریں گے۔
انہوں نے چینی عوام کے لیے خوشحالی، صحت اور ہر میدان میں کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان، ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان، کمیونسٹ پارٹی آف لاؤس کے جنرل سیکرٹری اور صدر تھونگلون سیسولتھ، کیوبا کے انقلابی رہنما راؤل کاسترو اور کمیونسٹ پارٹی آف کیوبا کے فرسٹ سیکرٹری، کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل، کمبوڈیا کی پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سینیٹ کے صدر ہن سین، بوسنیا و ہرزیگووینا ، برازیل، جنوبی افریقہ، متحدہ عرب امارات، نیپال، سری لنکا، مالدیپ، تاجکستان، کرغیزستان، ازبکستان، آذربائیجان، کانگو (برازاویل)، کینیا، زامبیا، سیرا لیون، سینیگال، گھانا، کوموروس، سوشیلس ریپبلک، بونیوا، سنٹرل افریقہ، سیرالیون، کینیا، سربیا، ہنگری، سلوواکیہ، آئس لینڈ، قبرص، سلووینیا، بلغاریہ، نورو، کریباتی، منگولیا، آرمینیا، ایران، اسرائیل، تیونس، آسٹریا اور کروشیا کے صدور کے ساتھ ساتھ، فن لینڈ، تھائی لینڈ، نیپال، ہنگری، انٹیگوا اور باربوڈا، ، ڈومینیکا، کے وزرائے اعظم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، یو این فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل اور شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل نے بھی چینی صدر شی جن پھنگ کو چینی نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے چینی عوام کے لیے خوشحالی و ترقی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکامیابی کا راز قوتِ فیصلہ، یقین اور محنت ہے، جاوید انتظار تھائی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تعلیم و سائنس میں عملی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق راولپنڈی پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروشوں سے روابط پر اے ایس آئی ملازمت سے برطرف فضائی طاقت اب صرف جنگ تک محدود نہیں،ایئر مارشل (ر) آصف سلیمان جہلم: انجینئر محمد علی مرزا پر مبینہ قاتلانہ حملہ کرنے والا شخص گرفتار ٹی 20ورلڈ کپ،پاکستانی بیٹنگ لائن فلاپ ، بھارت نے 61رنز سے عبرتناک شکست دیدی وفاقی حکومت نے گریڈ 20کے پولیس افسر کیپٹن (ر)ملک لیاقت علی کو آزاد کشمیر پولیس کا آئی جی تعینات کردیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تعاون کو
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔