Juraat:
2026-07-23@23:48:50 GMT

پیپلز پارٹی نے وہی کیا جو اس کی تاریخ ہے،حافظ نعیم

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

پیپلز پارٹی نے وہی کیا جو اس کی تاریخ ہے،حافظ نعیم

رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق سمیت ہمارے 50 سے زائد کارکنان گرفتار اور لاپتا ہیں
پرامن رہ کر اپنا احتجاج جاری رکھیں گے دستبردار نہیں ہوں گے،امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ میں پیپلز پارٹی کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ سابق بنگلادیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے انجام سے سبق سیکھے،پورے ملک کے عوام اہل کراچی کی جدو جہد میں ان کی پشت پر ہیں،قابض مئیر کو قابض مئیر اور قابض سسٹم کو قابض سسٹم ہی کہا جائے گا،پولیس کے وحشیانہ تشدد ، شیلنگ ولاٹھی چارج کے بعد رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق سمیت ہمارے 50 سے زائد کارکنان گرفتار اور لاپتا ہیں،پولیس شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار نہ بنے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ پولیس والوں سے ہماری لڑائی نہیں ہے ان کے افسران سے کہتا ہوں کہ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری نہ کریں، آج پیپلز پارٹی نے ہمارے خلاف پولیس کو استعمال کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم شہر کے عوام کی بات کر رہے ہیں، دہشتگردی کو کسی صورت قابل نہیں کیا جائے گا، یہ چاہتے ہیں کہ نوجوان تشدد کا راستہ اختیار کریں، ہم پرامن رہیں گے لیکن اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔جماعت اسلامی کے کارکنان کو سلام پیش کرتا ہوں جو عزم وہمت کے ساتھ ڈٹے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے شہر کو سیاسی طور پر تنہا کردیا ہے۔ پیپلز پارٹی کا ریاستی جبر پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔ پولیس نے ہزاروں کی تعداد میں شیل برسائے ہیں۔ مظاہرین شیلنگ سے ذخمی ہوئے ہیں۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آیا تو اس پر بھی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں فائر ورکر بھی زخمی ہوگیا۔ ہم وڈیرہ مائنڈ سیٹ اور قابض سسٹم کو پیچھے ہٹانے پر مجبور ہوں گے۔ شہر کے بچے گٹر میں گر کر مررہے ہیں۔ گل پلازہ میں آگ لگی تو یہ حکمران لوگوں کو بچا نہیں سکے۔ گئے گزرے حالات میں بھی شہر سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔ حکمرانوں کے پاس شہر کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ شہر کے لوگوں کے لیے باعزت ٹرانسپورٹ تک نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمارے 50 کے قریب کارکن پولیس کی حراست میں ہیں، مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کو فوری رہا کیا جائے، ہم احتجاج کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے درخواست ہے کہ اس معاملے کو دیکھیں ورنہ معاملہ ان کے ہاتھ میں نہیں رہے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی پیپلز پارٹی شہر کے

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف