چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آج ابو ظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب حکمران اور قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، خصوصاً اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور سیکیورٹی کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اس کے علاوہ خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی اور اس امر پر زور دیا گیا کہ علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے باہمی رابطہ کاری کا تسلسل ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ’کردار، جرات اور قابلیت‘ پاک فوج کی بنیادی اقدار ہیں، چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کا پاکستان کی معیشت اور سیکیورٹی کے لیے دہائیوں پر محیط سرمایہ کاری اور مسلسل حمایت پر دلی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعاون دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کا مظہر ہے اور اماراتی قیادت نے پاکستان میں اقتصادی و سماجی ترقی کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ متحدہ عرب امارات کی سلامتی اور استحکام پاکستان کی اپنی سلامتی کا حصہ ہے، جو دونوں ممالک کے مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری اور دیرینہ تعلقات کا تقاضا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کی حیثیت سے گارڈ آف آنر پیش

انہوں نے اس عزم کو بھی دہرایا کہ دونوں ممالک تمام شعبوں میں شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ دونوں برادر عوام کے مفادات کا تحفظ ہو اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ ملے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آرمی چیف پاک فوج چیف آف ڈیفنس فورسز معیشت یو اے ای.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا رمی چیف پاک فوج چیف آف ڈیفنس فورسز یو اے ای چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل کے لیے

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔

لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے

دونوں قائدین نے  مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار