data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دہلی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 28 ویں میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دے کر قاری کر دیا۔

دہلی کے ارن جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت ر کر متحدہ عرب امارات کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور افغان ٹیم نے یو اے ای کو محدود اسکور تک روک کر فتح کی راہ ہموار کر دی۔

یو اے ای کی ٹیم مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز ہی بنا سکی۔ شعیب خان 48 گیندوں میں چھ چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے 68 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بیٹر رہے جبکہ علیشان شرفو نے 40 رنز جوڑ کر ٹیم کی کوششوں کو سہارا دیا۔

تاہم پانچ کھلاڑی ڈبل فیگر تک بھی نہ پہنچ سکے، جن میں سے تین کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے اور دو کھلاڑی صرف تین، تین رنز بنا پائے۔

افغانستان کی بولنگ لائن شاندار رہی، عظمت اللہ عمرزئی نے چار وکٹیں حاصل کیں، مجیب الرحمٰن نے دو اور کپتان راشد خان نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔ ان کی موثر بولنگ کے نتیجے میں یو اے ای کی ٹیم مقررہ ہدف سے کافی پیچھے رہ گئی۔

161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان بیٹنگ نے آخری اوور تک میچ کو دلچسپ بنا دیا۔ اوپننگ بیٹر رحمان اللہ گرباز صفر پر آؤٹ ہوئے، مگر ابراہیم زدران نے 53 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔

عظمت اللہ عمرزئی نے 21 گیندوں میں تین چھکوں اور دو چوکوں کی بدولت 40 رنز اسکور کر کے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا اور افغانستان نے آخری اوور میں میچ اپنے نام کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔

واضح رہے کہ یہ افغانستان کی موجودہ ٹورنامنٹ میں پہلی فتح ثابت ہوئی ہے، اس سے قبل ٹیم کو اپنے ابتدائی دونوں میچز میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یو اے ای

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی