پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود، حکومت سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرےگی، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات اور تحفظ فراہم کرے گی۔
ویانا میں پاک آسٹریا بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور آسٹریا کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ملکوں کے تعلقات دہائیوں پر محیط تاریخی حقائق پر مبنی ہیں۔ فورم میں شرکت سے پاکستان اور آسٹریا کے اقتصادی تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں اور حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات اور تحفظ فراہم کرے گی۔
شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان میں توانائی، آئی ٹی اور زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں جبکہ قابل تجدید توانائی اور کان کنی کے شعبے میں آسٹریا کا تعاون قابل تعریف ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ آسٹریا کے چانسلر کرسچن سٹاکر کے ساتھ ون آن ون اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے اور ان کے ساتھ بہت مثبت اور تعمیری گفتگو ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ہماری نوجوان نسل بہت باصلاحیت ہے۔ حکومت نے آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر آئی ٹی کی تعلیم اور تربیت کیلئے کوشاں ہے۔ نوجوانوں کی ترقی کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ غیر قانونی تارکین وطن کے مسئلے پر یورپی پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
قبل ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے فورم کا انعقاد اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں معاشی سفارتکاری پر توجہ مرکوز ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف اور چانسلر کرسچن سٹاکر کے درمیان تعمیری بات چیت ہوئی۔ اپنے محل وقوع اور معاشی مواقع کی وجہ سے پاکستان اہم مارکیٹ ہے۔ معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے فورم کا انعقاد اہم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک آسٹریا بزنس فورم شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک ا سٹریا بزنس فورم شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز میں سرمایہ کاری کے نے کہاکہ پاکستان انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مواقع موجود شہباز شریف کے ساتھ
پڑھیں:
مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیےفاسٹ ٹریک عدالتیںقائم کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں بدعنوانی یا پرچے لیک کرنے جیسے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت اور فوری سزا دی جائے گی۔
یہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے معاملے پر وزیراعظم مودی کا پہلا عوامی بیان ہے۔ تاہم ان کے ردعمل کے بعد بھی ملک بھر میں جاری طلبہ احتجاج میں کمی نہیں آئی۔ متعدد طلبہ اور سماجی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے اس حساس معاملے پر ردعمل دینے میں اتنی تاخیر کیوں کی۔
دوسری جانب لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیراعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پر تعلیمی نظام کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔
راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے نہ صرف تعلیمی نظام کو تباہ ہونے دیا بلکہ ذمہ دار افراد کو بھی تحفظ فراہم کیا۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے تین بنیادی مطالبات ہیں، جن میں وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو عہدے سے ہٹانا، طلبہ سے باضابطہ معافی مانگنا اور احتجاج کے دوران طلبہ پر مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شامل ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اصلاحات اور امتحانی نظام میں شفافیت کے مطالبات کے حوالے سے احتجاجی تحریک جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے واقعات نے بھارت کے تعلیمی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔