متحدہ عرب امارات کی سلامتی پاکستان کی سلامتی کا لازمی جزو ہے: فیلڈ مارشل
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ابو ظہبی کے نائب حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر شیخ طحنون بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات میں علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے باہمی روابط اور مسلسل ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔دوران ملاقات معاشی اشتراک، سرمایہ کاری اور سلامتی کے میدانوں میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔اس کے علاوہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا اور یو اے ای کی سرمایہ کاری کو پاکستان کی معیشت کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات کو تاریخی اور برادرانہ قرار دیتے ہوئے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی سلامتی، پاکستان کی سلامتی کا لازمی جزو ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل پاکستان کی کی سلامتی
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار