کراچی:

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے ملک  میں فٹبال کی ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برسوں کے بحران کے بعد  قومی فٹبال کے استحکام اور  فروغ کی توقعات ہیں۔

 کراچی پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں فٹبال کی ترقی کے لیے مربوط انداز میں منصوبہ بندی کی گئی ہے،کئی برس تک فیفا کی مقرر کردہ نارملائزیشن کمیٹی کے زیر انتظام رہنے والی قومی فٹبال فیڈریشن کے پہلے منتخب صدر نے مزید کہا کہ مختلف اقدامات کی بدولت ملک میں فٹبال ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے۔

قومی ٹیم نے پہلی مرتبہ اے ایف سی فٹسال چیمپئن شپ کوالیفائرز میں شرکت کی، خواتین کی قومی ٹیم آئندہ فیفا سیریز میں حصہ لے گی جبکہ انڈر 16 ٹیم قازقستان کے دورے پر یوئیفا ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی،ہمارا مقصد قومی ٹیموں کو زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی تجربہ فراہم کرنا ہے۔

قومی ویمن فٹبال ٹیم اپریل میں فیفا سیریز کے دوران ترک و کیکوس آئی لینڈز، موریطانیہ اور آئیوری کوسٹ جیسی ٹیموں کے خلاف کھیلے گی،پاکستان فٹبال لیگ کے کے منصوبے پر کام جاری ہے ، سرکاری محکموں میں فٹبال ٹیموں کی بحالی کے لیے حکومت سے  رابطہ ہے۔

مزید پڑھیں

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تحت جاری قومی چیلنج کپ ٹورنامنٹ کی کوارٹر لائن اپ مکمل

پاکستان میں فٹبال ٹیلنٹ کی کمی نہیں، جدید تربیت کی ضرورت ہے: ہیڈ کوچ

حال ہی میں کراچی میں منعقدہ نیشنل چیلنج کپ ملک میں فٹبال سرگرمیوں کی بحالی کا پہلا قدم تھا، فٹبال میں سرمایہ کاری سے بنیادی ڈھانچے میں بہتری آئے گی۔

قبل ازیں  زیادہ تر فیفا اور اے ایف سی کی مالی معاونت پر انحصار کرتے رہے، اب ہم اپنی آمدنی کے ذرائع پیدا کریں گے تاکہ پاکستان فٹبال کے انفراسٹرکچر میں بہتری آئے، پی ایف ایف گراس روٹ پر فٹبال کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کر رہا ہے، جن میں انٹر اسکول چیمپئن شپ  اور مختلف اضلاع میں فیفا کے منی پچز کی تنصیب شامل ہیں۔

پریس کانفرنس میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سی ای او شاہد کھوکر نائب صدر حافظ ذکا اللہ اور سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر اعظم خان بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان فٹبال فیڈریشن فٹبال فیڈریشن کے میں فٹبال فٹبال کے

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار