بڑھتی ہوئی آبادی قومی مسئلہ ، جس سے ملک میں معاشی اور معاشرتی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، سی ای او محکمہ صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس خان
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
بڑھتی ہوئی آبادی قومی مسئلہ ، جس سے ملک میں معاشی اور معاشرتی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، سی ای او محکمہ صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس خان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2026 سب نیوز
بھکر(سمیع اللہ شاکری)ڈائریکٹوریٹ جنرل پاپولیشن ویلفیئر محکمہ صحت و آبادی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں پاپولیشن ویلفیئر آفس بھکر کے زیر انتظام چیف منسٹر پاپولیشن مینیجمنٹ اینڈ فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت بروز سوموار 16فروری شہزاد ہوٹل بھکر میں الیکٹرانک / پرنٹ اور سوشل میڈیا سے وابستہ صحافیوں اور کالم نگاروں کے ساتھ ایک سیشن کا انعقاد ہوا۔ سیشن کے مہمان خصوصی سی ای او محکمہ صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس خان تھے۔
سیشن میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مرید اصغر خان، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد رمضان اعوان اور الیکٹرانک پرنٹ اور سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی سی ای او محکمہ صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی ایک قومی مسئلہ ہے جس سے ملک میں معاشی اور معاشرتی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آبادی اور وسائل میں توازن پیدا کرکے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے پنجاب کی جامع سماجی اور طرز عمل کی تبدیلی کی حکمت عملی بارے بھی تفصیلی آگاہ کیا اور اس میں میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی۔اس مو قع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مرید اصغر خان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسر محمد رمضان اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیشن کا بنیادی مقصد پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستی صحافی/ کالم نگار اپنے پلیٹ فارم سے بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل،فیملی پلاننگ کی اہمیت اور تولیدی صحت کی آگاہی بارے اپنا کردار ادا کریں۔ اور آگاہی مہم کی کامیابی بارے تجاویز بھی دیں۔
انہوں نے اپیل کی کہ وہ اس قومی مسئلہ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے اپنے چینلز اور اخبارات کے توسط سے بڑھتی ہوئی آبادی کے ملکی معیشت پر اثرات،ماں بچے کی صحت اور پیدائش میں وقفے کی اہمیت کے بارے عوام میں شعوربیدار کریں اور کالم بھی لکھیں۔صحافیوں اور کالم نگاروں کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بے روزگاری کی سب سے بڑی وجہ بڑھتی ہوئی آبادی ہے جیسے جیسے آبادی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اس کے ساتھ ہی معاشی مسائل میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ انہوں نے پاپولیشن ویلفیئر کے اس سیشن کو سرہاتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے پہ قابو پانے کے لیے اسی طرز کی آگاہی مہم اور سمینارز کا انعقاد تسلسل کے ساتھ جاری رکھاجائے۔پروگرام کے آخر میں الیکٹرونک، پرنٹ اور سوشل میڈیا چینل سے تعلق رکھنے والے تمام صحافیوں نے اس بات کا بھرپور اعادہ کیا کہ وہ اس قومی مسئلے پر قابو پانے کے لیے اپنے اخبارات اور چینل کے ذریعے عوام کو بھرپور آگاہی فراہم کریں گے تاکہ ہمارا ملک معاشی اور معاشرتی طور پر ترقی کرسکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمتحدہ عرب امارات کی سیکیورٹی پاکستان کی سلامتی کا لازمی حصہ ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر متحدہ عرب امارات کی سیکیورٹی پاکستان کی سلامتی کا لازمی حصہ ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سری لنکن ہم منصب،وزیر کھیل و امور نوجوانان اور سیکرٹری دفاع سے ملاقاتیں، تعاون کو فروغ دینے کے عزم... پاکستان کا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی غیرقانونی کارروائیاں فوری روکنے کا مطالبہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات جاری ہنگری کے سفیر ذولتان وارگہ کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ ، صدر عاطف اکرام شیخ سے ملاقات
Copyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سی ای او محکمہ صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس خان معاشی اور معاشرتی بڑھتی ہوئی آبادی ہوئے کہا کہ قومی مسئلہ میں اضافہ پرنٹ اور ملک میں رہا ہے
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔