data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن: برطانیہ میں بھی 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برطانیہ کی حکومت 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے اور امکان ہے کہ اس سلسلے میں قانون سازی رواں سال ہی مکمل کر لی جائے۔یہ اقدام آسٹریلیا کی طرز پر کیا جا رہا ہے، جو اس نوعیت کی پابندی نافذ کرنے والا پہلا ملک بنا تھا۔

وزیراعظم کیئراسٹارمر کی حکومت نے گزشتہ ماہ اس حوالے سے عوامی مشاورت کا آغاز کیا تھا۔ حکام کے مطابق قانون میں ضروری ترامیم کر کے مشاورت مکمل ہونے کے چند ماہ کے اندر نئے قواعد نافذ کیے جا سکتے ہیں۔

برطانیہ کے ٹیکنالوجی امور کی وزیرلزکینڈل کا کہنا ہے کہ 2023 کے آن لائن سیفٹی ایکٹ کے باوجود کچھ اے آئی چیٹ بوٹس ایک قانونی خلا کے باعث حفاظتی دائرہ کار سے باہر ہیں، خاص طور پر وہ سسٹمز جو صارفین سے ون آن ون بات چیت کرتے ہیں۔ حکومت اس خلا کو بند کرنے کے لیے قانون میں ترمیم کرے گی۔

حکام کے مطابق بعض بچوں کی جانب سے اے آئی سسٹمز کے ساتھ غیر محفوظ نوعیت کے تعلقات قائم کرنے کے خدشات سامنے آئے ہیں، جس کے باعث نگرانی مزید سخت کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی۔

حکومت جون سے پہلے اپنی حتمی تجاویز پیش کرے گی۔ اس کے علاوہ ایسے اقدامات پر بھی غور جاری ہے جن کے تحت کسی بچے کی موت کی صورت میں خودکار طور پر آن لائن ڈیٹا محفوظ کیا جا سکے تاکہ تحقیقات میں مدد ملے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

اسلام ٹائمز: کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔ اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث، وضو، صوم، صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسینؑ میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔ اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث، وضو، صوم، صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی، تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار