ٹی 20 ورلڈ کپ: اٹلی کوشکست دے کرانگلینڈ کی سپر ایٹ مرحلے میں رسائی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کلکتہ: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں انگلینڈ نے اٹلی کو 24 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
بھارت کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 29 ویں میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔انگلش ٹیم کی جانب سے ول جیکس 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ ٹام بینٹن 30، فل سالٹ 28 اور سیم کرن 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
کھیل کے دوران اٹلی کی طرف سے گرانٹ اسٹیورٹ اور کرشن کالوگماگے نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔203 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اٹلی نے شاندار مزاحمت کی اور آخری اوور کی آخری گیند تک مقابلہ جاری رکھا، تاہم ٹیم 178 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اٹلی کی جانب سے بین مینینٹی نے 60، گرانٹ اسٹیورٹ نے 45 اور جسٹن موسکا نے 43 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی فتح کے ساتھ ہی ٹیم سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔