چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، موجودہ سیکٹرز کی خوبصورتی اور بحالی و بہتری کے حوالے سے جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، موجودہ سیکٹرز کی خوبصورتی اور بحالی و بہتری کے حوالے سے جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں موجودہ سیکٹرز کی خوبصورتی اور بحالی و بہتری کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ڈائریکٹر جنرل ورکس سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ سیکٹرز کی خوبصورتی اور بحالی و بہتری سے متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی۔ اس سلسلے میں مختلف سیکٹرز و مراکز کی خوبصورتی اور بہتری کے حوالے سے ڈیزائن و مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔
بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیکٹرز و مراکز کی بحالی و بہتری کے تحت موجود پارکنگ ایریاز، فٹ پاتھوں کی مرمت اور سائیکل ٹریکس تعمیر کئے جائینگے۔ اسی طرح اس منصوبے کے تحت سیکٹرز میں خراب سٹریٹ لائٹس و لائٹنگ کا انتظام بھی کیا جائیگا۔ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شہریوں کی رہنمائی کیلئے سائنیج بورڈز کی تنصیب اور لین مارکنگ بھی کی جائیگی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سیکٹرز اور کمرشل مراکز میں سیوریج و ڈرینج سسٹم سمیت مین ہولز اور کرب سٹونز کی تعمیر و مرمت بھی منصوبے کا حصہ ہوگی۔ اسی طرح سیکٹرز میں پارکنگ ایریاز کی بہتری اور مرمت کے حوالے سے بھی کام کیا جائیگا اور ان سیکٹرز کو خوبصورت بنانے کیلئے باقاعدہ لینڈ سکیپنگ بھی کی جائیگی۔ گرین بیلٹس اور چوراہوں پر لینڈ سکیپنگ کو فروغ دیکر انکی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا جائیگا۔
اس ضمن میں ماحول دوست شجرکاری اور پھولوں کی کیاریوں کی بحالی پر کام کیا جائیگا۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ پرانے سیکٹرز کو بہتر بنانے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے۔ انہوں نے ترقیاتی کاموں کے اعلی معیار اور مناسب لاگت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ مجوزہ ڈیزائنز و تجاویز کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ بروقت کام کا آغاز کیا جاسکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسی طرح دکانوں کے باہر جنریٹرز اور تجاوزات کا بھی فوری خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیکٹرز کی خوبصورتی اور بحالی و بہتری کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کا مقصد اسلام آباد شہر کو خوبصورت بنانے کیساتھ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ نے سزائے موت اور عمر قید کے مقدمات 45دنوں میں نمٹانے کا ہدف مقرر سپریم کورٹ نے سزائے موت اور عمر قید کے مقدمات 45دنوں میں نمٹانے کا ہدف مقرر اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات، واجد گیلانی صدر منتخب چیف جسٹس پاکستان سے ترکش سفیر کی ملاقات، مشترکہ قانونی روایات پر زور عمران خان کی آنکھ کے لیزر آپریشن کی ضرورت پڑی تو وہ بھی کیا جائے گا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری بڑھتی ہوئی آبادی قومی مسئلہ ، جس سے ملک میں معاشی اور معاشرتی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، سی ای او محکمہ صحت... متحدہ عرب امارات کی سیکیورٹی پاکستان کی سلامتی کا لازمی حصہ ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
Copyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بہتری کے حوالے سے محمد علی رندھاوا بحالی و بہتری کے چیئرمین سی ڈی اے کیا جائیگا اسلام آباد بنانے کی ہدایت کی انہوں نے بھی کی
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔