یونٹ کے بدلے یونٹ، پرانے سولرصارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی برقراررکھنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
یونٹ کے بدلے یونٹ، پرانے سولرصارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی برقراررکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سولر صارفین کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ نیپرا نے اعلان کیا ہے کہ پرانے صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی برقرار رہے گی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے پرانے سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے سولر پالیسی 2026 کے ترمیمی مسودے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اتھارٹی نے مجوزہ ترامیم پر شراکت داروں اور متعلقہ فریقین سے 30 روز کے اندر تجاویز طلب کرلی ہیں۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ تمام آرا اور سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ مجوزہ ترامیم کا اطلاق 9 فروری سے کیا جائے گا۔ تاہم پرانے نیٹ میٹرنگ صارفین کی موجودہ پالیسی اور شرائط کو برقرار رکھا جائے گا۔نیپرا کا کہنا ہے کہ پرانے نیٹ میٹرنگ صارفین کے ریٹ اور کنٹریکٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ موجودہ صارفین کو نیٹ بلنگ کے بجائے نیٹ میٹرنگ کی سہولت بدستور حاصل رہے گی۔اعلامیے کے مطابق پرانے صارفین کا سات سالہ معاہدہ اور بائی بیک ریٹ بھی برقرار رہے گا اور اس میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا، دوسری جانب نئے صارفین پر نئے ریگولیشنز اور نیٹ بلنگ سسٹم کا اطلاق ہوگا، نئے صارفین کا کنٹریکٹ پانچ سال بائی بیک ریٹ نیشنل ایوری ٹیرف ہوگا۔
یاد رہے کہ اس قبل نیپرا نے نیٹ میٹرنگ کے پرانے نظام کو ختم کر کے نیٹ بلنگ کا نیا قانون نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ نئے نظام کے تحت گھریلو، صنعتی، بائیو گیس اور ونڈ سمیت ایک میگاواٹ تک بجلی پیدا کرنے والے صارفین کو پروسیومر کا درجہ دیا گیا، جو اپنی ضرورت پوری کرنے کے بعد اضافی بجلی قومی گرڈ کو فروخت کر سکیں گے۔نیٹ بلنگ کے تحت بجلی کی خرید و فروخت نیشنل ایوریج ٹیرف کے مطابق ہو گی اور حساب کتاب ہر بلنگ سائیکل کے اختتام پر کیا جائے گا، جبکہ اضافی رقم اگلے بل میں ایڈجسٹ یا سہ ماہی بنیاد پر ادا کی جا سکے گی۔ نیپرا کے مطابق نئے معاہدوں کی مدت پانچ سال مقرر کی گئی ہے، تاہم پرانے معاہدے اپنی موجودہ مدت تک برقرار رہیں گے اور تجدید کے وقت نئے قواعد لاگو ہوں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم شہباز شریف کی ویانا میں آسٹریا کی بزنس کمیونٹی کو سرمایہ کاری کی دعوت وزیراعظم شہباز شریف کی ویانا میں آسٹریا کی بزنس کمیونٹی کو سرمایہ کاری کی دعوت چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، موجودہ سیکٹرز کی خوبصورتی اور بحالی و بہتری کے حوالے سے جائزہ سپریم کورٹ نے سزائے موت اور عمر قید کے مقدمات 45دنوں میں نمٹانے کا ہدف مقرر اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات، واجد گیلانی صدر منتخب چیف جسٹس پاکستان سے ترکش سفیر کی ملاقات، مشترکہ قانونی روایات پر زور عمران خان کی آنکھ کے لیزر آپریشن کی ضرورت پڑی تو وہ بھی کیا جائے گا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی
پڑھیں:
برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صنعتی مصنوعات کی پیداوار میں اضافے سے برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات ترجیح ہیں۔
وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت سرمایہ کاری میں اضافے، شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں متعلقہ وزارتوں کی جانب سے مختلف زیرِغور پالیسی تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، احد چیمہ، عطاء تارڑ شریک ہوئے۔
نوجوانوں کو جدید علم اور مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے، اے آئی کے فوائد اور چیلنجز دونوں ہیں: شہباز شریف
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے صنعت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کی ضروریات متبادل توانائی ذرائع سے پوری کرنے کے لیے بھر پور کام ہو رہا ہے۔
وزیرِ اعظم کا مزید کہنا ہے کہ توانائی بچانے اور سستی ٹرانسپورٹ کے لیے الیکٹرک وہیکلز پالیسی ضروری ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اور بہترین کارکردگی اولین ترجیح ہے۔