قومی ترقی میں اعلیٰ تعلیم نہایت اہم کرداراداکرتی ہے: ایڈمرل نوید اشرف
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے ادارے قومی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کا اٹھائیسواں کانووکیشن منعقد ہوا، جس میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے طلبا میں اسناد اور میڈلز تقسیم کیے، مختلف شعبوں کے 3 ہزار 300 طلبا کو ڈگریاں اور شاندار کارکردگی پر میڈلز دیے گئے، طلبا سے خطاب میں نیول چیف نے قومی ترقی میں اعلیٰ تعلیم کے کردار پر زور دیا اور کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے ادارے قومی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بحریہ یونیورسٹی کی تعلیمی ترقی اور نئے پروگراموں کے آغاز کو سراہا گیا، کانووکیشن میں والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور طلبا کی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کیا، نمایاں کارکردگی پر 108 طلبا کو طلائی، 105 طلبا کو سلور میڈل دیےگئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایڈمرل نوید اشرف
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔