پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری یونیسکو چیئر برائے امن، تعلیم و مکالمہ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
سربراہ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کا اعزاز اور منہاج القرآن کی عالمگیر علم و امن کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کا اعتراف ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور اور وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد و دیگر نے بھی مُبارکباد پیش کی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو یونیسکو چیئر برائے امن، تعلیم اور بین الاقوامی مکالمہ مقرر ہونے پر مُبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے مُبارکبادی پیغام میں کہا کہ یہ پاکستان کا اعزاز اور منہاج القرآن کی عالمگیر علم و امن کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ کامیابی محض ایک شخصی اعزاز نہیں، بلکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج یونیورسٹی لاہور کی عالمگیر علم و امن کے لیے تسلسل کے ساتھ انجام دی جانے والی کاوشوں کا ایک بین الاقوامی اعتراف ہے۔ منہاج القرآن 5 دہائیوں سے بین المذاہب رواداری کے فروغ، مکالمہ اور ہم آہنگی کے لیے پر خلوص کوششیں انجام دیتا چلا آ رہا ہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ منہاج القرآن اور منہاج یونیورسٹی کے پلیٹ فارم سے اب ان قومی، ملی و بین الاقوامی خدمات میں اور بھی اضافہ ہوگا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے مُبارکبادی پیغام میں کہا کہ یہ چیئر پاکستان کے لیے ایک تاریخی اعزاز ہے اور منہاج یونیورسٹی لاہور کی امن تعلیم، انسدادِ دہشت گردی تحقیق اور بین المذاہب روداری کے حوالے سے تسلسل کے ساتھ انجام دی جانے والی خدمات ایک بین الاقوامی اعتراف ہے۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ بلاشبہ یہ ایک تاریخی کامیابی ہے، یہ نا صرف منہاج یونیورسٹی لاہور بلکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ یہ اعزاز منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے پلیٹ فارم سے اس کے بانی و سرپرست اعلیٰ کی بصیرت افروز قیادت میں دہائیوں سے جاری مخلصانہ کاوشوں کا مظہر ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: منہاج القرا ن انٹرنیشنل منہاج یونیورسٹی لاہور اور منہاج یونیورسٹی انجام دی جانے والی محی الدین قادری پروفیسر ڈاکٹر بین الاقوامی اعتراف ہے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔