معروف مذہبی سکالر علامہ طاہر القادری 75 برس کے ہو گئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
لاہور (ویب ڈیسک) بانی منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر محمد طاہر القادری 75 سال کے ہو گئے، اُن کی 75 ویں سالگرہ کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں واقع مسلم کمیونٹی سینٹر میں منائی گئی۔
نجی خبررساں ادارے جنگ کے مطابق تقریب میں ادارہ منہاج القرآن کے ارکان اور کمیونٹی رہنماؤں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
کینیڈین پارلیمنٹ کے رکن پیٹر فونسیکا بھی تقریب میں شریک ہوئے جنہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کو ان کی سالگرہ کی مبارک باد دی۔
رکنِ پارلیمنٹ پیٹر فونسیکا نے ڈاکٹر طاہر القادری کو کینیڈین پارلیمنٹ کے دورے کی دعوت دی۔
امریکی فوج نے بحرہند میں ایک اور آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا
اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے انہیں انگریزی ترجمے کے ساتھ قرآنِ کریم کا نسخہ تحفے میں دیا۔
مقررین نے اسلامی کتب کی تصنیف و تالیف کے کام کے لیے ڈاکٹر طاہرالقادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: طاہر القادری ڈاکٹر طاہر
پڑھیں:
اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان
وقاص عظیم: وفاقی بجٹ 2026-27 میں اراکین پارلیمنٹ کے اہل خانہ کیلئے اضافی رہائشی سہولیات کی فراہمی کی تجویز سامنے آگئی ہے، جس کے تحت نئے فیملی سوٹس اور سرونٹ کوارٹرز تعمیر کیے جائیں گے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں اراکین پارلیمنٹ کے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
منصوبے کے تحت 500 سرونٹ کوارٹرز بھی تعمیر کیے جائیں گے تاکہ اراکین پارلیمنٹ اور ان کے اہل خانہ کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کی مجموعی لاگت 7 ارب 40 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ جون 2026 تک اس منصوبے پر 2 ارب 29 کروڑ روپے خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ
بجٹ تجاویز کو حتمی منظوری کے بعد آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔