جے یو آئی (نیازی) نےتاجر رہنما ارشد ندیم کو مرکزی صدر تاجر ونگ ٗ ٗمقرر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
سٹی 42: جمعیت علماءپاکستان( نیازی) کے مرکزی صدر پیر سید محمد معصوم حسین شاہ نقوی نے معروف سیاسی، سماجی شخصیت ،تاجر رہنما ارشد ندیم کو جماعت کا مرکزی صدر تاجر ونگ مقرر کر دیا ہے اور امید کی ہے کہ ملک و قوم اور افواج پاکستان کو حقیقی نظام اور تکمیل پاکستان کے لیے جماعت کے منشور کہ عین مطابق ان مقاصد کو حاصل کرنے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔
گاڑیوں کی نمبر پلیٹس ڈجٹ نمبر میں اضافہ،3کی بجائے4 ہندسے ہونگے
اس موقع پر مرکزی قائدین کرنل(ر) احسان الحق، کرنل(ر) فاروق احمد چوہدری، کرنل(ر) راجہ شوکت،سید عقیل حیدر شاہ،سید عدنان شاہ گیلانی،عبدالجبار عابد کمالوی،رمضان عابد جٹ،علی احمد صدیقی اور پنجاب کے قائدین حامد زمان جوئیہ، حارث جاوید خان،رانا فیصل نصیر جوئیہ بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں نئے مقرر کیے گئے صدر تاجرونگ ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ان کے آباؤ اجداد نے تخلیق پاکستان کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کیا تھا اس لیے اب وہ اپنی نئی نسل کے ساتھ شانہ بشانہ مل کر تکمیل پاکستان میں اپنا کردار ادا کریں گے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ایک مضبوط معاشی پاکستان ہی روشن کل کی بنیاد رکھے گا۔
لاہور میں 260 ٹریفک حادثات؛ ایک شخص جاں بحق ،300 افراد زخمی
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نیازی
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔