Daily Pakistan:
2026-07-24@00:13:34 GMT

محکمہ موسمیات کا ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

محکمہ موسمیات کا ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آج رات  بلوچستان، زیریں خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے ۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان  ہے۔ رپورٹ کے مابق منگل کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

 خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سردرہنے کی توقع ہے۔ تاہم وزیرستان، پارہ چنار،کرک،ڈی آئی خان اور گردونواح میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم جنوبی/وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ڈیرہ غازی خان،بھکر، لیہ،بہاولپور،بہاولنگر،ملتان،خانیوال،ساہیوال اور گردونواح میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

بھارت نے گرین شرٹس کو ایکسپوزکر دیا، بابراعظم کبھی میچ ونر نہیں رہے ،شاہد آفریدی

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چمن، کوئٹہ، پشین، مسلم باغ،ژوب، زیارت، بارکھان، سبی، قلات، کیچ،پنجگور، واشک،خاران، لسبیلہ ،خضدار اور گوادر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع۔ تاہم دادو،جامشور،لاڑکانہ،جیکب آباد، کراچی ،حیدرآباد اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

افغانستان کو ہر سطح پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سلامتی کو سب سے زیادہ ترجیح دیتا ہے،جام کمال

 کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 07، استور منفی04، اسکردو منفی03 ،بگروٹ منفی 02 اور گوپس میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: تیز ہواو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے بیشتر اضلاع میں میں چند مقامات پر اور گردونواح میں میں موسم سرد اور ابرا لود رہنے کا امکان ہے ا لود رہنے ہو سکتی ہے مطلع جزوی کی توقع توقع ہے جزوی ا

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل