اسلام آباد، نگران وزیر گلگت بلتستان شراف الدین کی وزیر اعظم کی کوارڈنیٹر رومینا خورشید عالم سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
ملاقات میں گلگت بلتستان میں ایک جدید ماونٹنگ اسکول کے قیام کی تجویز پر بھی غور کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا، محفوظ کوہ پیمائی کو فروغ دینا اور پائیدار سیاحت کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر برائے جنگلات و ماحولیاتی تبدیلی حافظ شراف الدین نے اسلام آباد میں وزیراعظم کے ماحولیاتی امور کے کوآرڈینیٹر رومینا خورشید عالم سے ایک اہم اور تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کو درپیش موسمیاتی تبدیلی کے سنگین چیلنجز پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگران وزیر نے خطے میں گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلاؤ، گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے کے خطرات (GLOF)، غیر متوازن بارشوں، سیلابی صورتحال اور زمینی کٹاؤ جیسے مسائل پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر واٹر شیڈ مینجمنٹ منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کرنے اور موجودہ منصوبوں کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا تاکہ پانی کے وسائل کا مؤثر تحفظ، زرعی زمینوں کا بچاؤ اور سیلابی نقصانات میں کمی ممکن بنائی جا سکے۔
ملاقات میں گلگت بلتستان میں ایک جدید ماونٹنگ اسکول کے قیام کی تجویز پر بھی غور کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا، محفوظ کوہ پیمائی کو فروغ دینا اور پائیدار سیاحت کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ مزید برآں، آئندہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں گلگت بلتستان کے مؤثر کردار اور نمائندگی کو یقینی بنانے، خطے کے موسمیاتی مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور موسمیاتی فنڈنگ کے حصول کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاق اور گلگت بلتستان کے درمیان ماحولیاتی شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ خطے کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ بنانے کے لیے مؤثر اور دیرپا اقدامات کیے جا سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں گلگت بلتستان کیا گیا
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ