آج محسوس ہوا پی ٹی آئی اپنے بانی کی صحت سے زیادہ بیانیے میں دلچپسی لے رہی ہے، بلال اظہر
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی : فائل فوٹو
وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ آج محسوس ہوا پی ٹی آئی اپنے بانی کی صحت سے زیادہ اپنے بیانیے میں دلچپسی لے رہی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پمز میں علاج بانی پی ٹی آئی کی رضا مندی سے ہوا، ڈاکٹر عارف اور ندیم قریشی نے بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی معائنہ کیا اور بتایا کہ خاطر خواہ بہتری آئی ہے، دونوں ڈاکٹرز کی بیرسٹر گوہر اور علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات ہوئی اور انہیں بریف کیا گیا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ کسی کو کہاں رکھنا ہے کون سی دوا دینی ہے کیا علاج کرنا ہے اس کا فیصلہ ڈاکٹرز کریں گے، یہ فیصلہ نہ مریض خود کر سکتا ہے، نہ وکیل کرسکتا ہے اور نہ ان کی جماعت یہ فیصلہ کر سکتی ہے۔
بلال اظہر کیانی نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کو مطمئن کرنا چاہتی تھی اس لیے ڈاکٹرز کی بیرسٹر گوہر اور ناصر عباس سے ملاقات کروائی گئی، فون پر بانی پی ٹی آئی کے ڈاکٹرز کو بھی بریف کیا گیا اور ان کے سوالات کے جواب بھی دیے گئے۔
پروگرام میں شریک پی ٹی آئی سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے تین ڈاکٹرز کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے، بانی پی ٹی آئی کے فیملی ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ نہیں کیا، ہمیں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق جو رپورٹ دی گئی ہے وہ خوش آئند ہے۔
سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ خوشی ہے رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی طبعیت اور بینائی ٹھیک ہے، اس بات کی تصدیق کروانے کے لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے ڈاکٹرز یا پارٹی قیادت کی بانی سے ملاقات کروائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹرز یا پارٹی قیادت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے تک دھرنا جاری رہے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلال اظہر کیانی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نے کہا کہ
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔