خیبر پختونخواکے بچے پتھر کے زمانے میں رہتے ہیں، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
گجرات یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ اٹک کے اس پار خیبر پختونخوا ہے، خیبر پختونخوا کے بچوں کے ہاتھ میں ہتھیار ہے، دماغ میں گالی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ خیبر پختونخوا کے بچوں کے ہاتھ میں ہتھیار ہے، دماغ میں گالی ہے، 13 سال ہوگئے خیبر پختونخوا میں، لوگوں کو پتا ہی نہیں ترقی کس چڑیا کا نام ہے، کہتے ہیں بس انہیں شعور دے رہے،کونسا شعور؟ گجرات یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ اٹک کے اس پار خیبر پختونخوا ہے، خیبر پختونخوا کے بچوں کے ہاتھ میں ہتھیار ہے، دماغ میں گالی ہے، پنجاب کے بچے لاکھوں کی تعداد میں ٹیکنیکل ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں، ادھر ہونہار ہے ادھر انتشار ہے، یہ کوئی خوشی کی بات نہیں، میں پنجاب بعد میں ہوں پہلے پاکستانی ہوں، خیبرپختونخوا کے راستے بند کرنے سے پنجاب کے کاروبار کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ انتشار خیبر پختونخوا کے بچوں کا نصیب نہیں ہو سکتا، ٹوٹی سڑکیں ان کا مقدر نہیں ہو سکتیں، بدتمیزی بھی خیبر پختونخوا کے بچوں کا مقدر نہیں ہوسکتی، پاکستانی ہونے کے ناتے مجھے بہت افسوس ہے کہ خیبر پختونخوا کے بچے پتھر کے زمانے میں رہتے ہیں، کے پی کے لوگوں کو پتا ہی نہیں کہ آج کے دور میں تعلیم ضروری ہے، خیبر پختونخوا کے بھائیوں سے کہتی ہوں خدا کا واسطہ ہے پنجاب کے بچوں کی طرف دیکھو، ترقی کی طرف دیکھو۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو بیمار ہے اس کے لیے ہم شفا کی دعا کرتے ہیں، اس کا برا کوئی نہیں چاہتا، جس قسم کی بھی سہولت اسے چاہیے، اسے ڈاکٹرز اور علاج چاہیے وہ اسے دیا جا رہا ہے، جس علاج کی اسے ضرورت ہے وہ اسے دیا جارہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مریم نواز کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے بچوں پنجاب مریم نواز
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔