Islam Times:
2026-07-24@00:57:53 GMT

صوابی میں پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

صوابی میں پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری

متبادل راستوں پر غیر معمولی رش کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں اور سفری دورانیہ کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق صورتحال پر قابو پانے اور ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے بانی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے مطالبے پر صوابی انٹرچینج پر احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے جس کے باعث پشاور اسلام آباد موٹروے (ایم ون) ریسٹ ایریا کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند ہے۔ مظاہرین نے انٹرچینج پر دھرنا دے رکھا ہے جس کے نتیجے میں موٹروے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ موٹروے بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کئی کلومیٹر تک پھیل چکی ہے جبکہ خواتین، بچوں اور بزرگ مسافروں کو زیادہ پریشانی کا سامنا ہے۔ موٹروے کی بندش کے باعث صوابی شہر، ٹوپی اور غازی روڈ پر بھی ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

متبادل راستوں پر غیر معمولی رش کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں اور سفری دورانیہ کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق صورتحال پر قابو پانے اور ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاہم تاحال موٹروے کھولنے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔ دوسری جانب شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مسئلے کا حل نکالا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے باعث

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار