عمران خان کی رہائی کےلیے محسن نقوی کی کوششوں کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے انکشاف کیا ہے کہ محسن نقوی نے عمران خان کی رہائی کےلیے جتنی کوشش اور محنت کی، اتنی پی ٹی آئی نے بھی نہیں کی۔
انہوں نے نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آن ایئر کہتا ہوں کہ محسن نقوی نے عمران خان کی رہائی کےلیے جتنی کوشش اور محنت کی ، اتنی کوشش پی ٹی آئی نے بھی نہیں کی۔
محسن نقوی چاہتے تھے کہ کسی طرح مسئلہ حل ہوجائے، کیا آپ اس پر یقین کریں گے؟ میں آج بھی یہ بات کہتا ہوں۔
علی امین نے کہا کہ اس نے ہم پر بہت زیادہ ظلم بھی کیا ہے، غصہ تھا، میرے ساتھ بہت کچھ کیا ہے۔ابھی میں اس پوزیشن پر نہیں ہوں، میرا محسن نقوی سے رابطہ بھی نہیں ہے۔
محسن نقوی واحد انسان ہے جو فیلڈ مارشل کے سامنے بات بھی کرلیتا ہے، میں نے کسی اور کو کبھی فیلڈ مارشل کے سامنے بات کرتے نہیں دیکھا۔
محسن نقوی فیلڈ مارشل کے سامنے عمران خان کےلیے بولا ہے، ورنہ میں نے اپنے سامنے عمران خان کےلیے بڑے بڑوں کو بولتے نہیں دیکھا۔
Faiz alam babar
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان(Aleema khan) نے کہا کہ حکمراں اتنے خوفزدہ ہیں کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کو بتایا ہوا ہے باہر جا کر بات نہیں کرنا۔
راولپنڈی میں گورکھپور فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے اور خوفزدہ ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔
انھوں نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل کے اطراف کرفیو لگایا گیا ہے، بازار بھی بند کیا گیا ہے، ہمارا آئینی حق ہے کہ ہم اپنے بھائی سے ملیں، بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھ کر ٹارچر کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
علیمہ خان نے کہا کہ میرے خلاف بھی کیس چل رہا ہے مجھے بھی جیل میں ڈال دیں۔