پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا،بیرسٹرگوہر
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن نے خیبرپختونخوا ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں دھرنے ختم کردیئے۔ تاہم اپوزیشن اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر چوتھے روز بھی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا مطالبات کی منظوری تک ارکان جاری رہے گا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سیاست نہیں کررہے۔ عوام سے کچھ نہیں چھپائیں گے۔ عمران خان کے دوبارہ چیک اپ کا سنا ہے۔ مگر رپورٹ سامنے نہیں آئی اس لیے کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے۔ بانی کی میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں فائل نہیں ہوئی۔
عمران خان سے ڈیل؟ حنیف عباسی کا دلچسپ بیان آگیا
واضح رہے کہ ٹکا خان ثانی اپوزیشن نے خیبرپختونخوا ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں دھرنے ختم کردیئے۔ تاہم اپوزیشن اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر چوتھے روز بھی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ ارکان کو بانی پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں میڈیکل رپورٹ جمع ہونے کا انتظار ہے۔ قائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ بانی تک ذاتی معالجین کی رسائی یقینی بنائی جائے۔
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کی رسائی کا مطالبہ کردیا، کہا قوم کو اطمینان تب ہوگا جب بانی کا چیک اپ ذاتی معالج کریں، ڈاکٹر عاصم یوسف کو ملاقات کرادی جائے،یہی ہمارا بنیادی مطالبہ ہے۔
معروف مذہبی سکالر علامہ طاہر القادری 75 برس کے ہو گئے
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر
پڑھیں:
کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں ناراض حکومتی ارکان کے ساتھ مفاہمت نہ ہوسکی ناراض ارکان نے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کا ناراض گروپ اپنے مطالبات پر ڈٹ گیا، ناراض ارکان سے سابق اسپیکر اسد قیصر اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ناراض ارکان نے حکومت کے علاقہ کسی سے بھی مذاکرات سے انکار کردیا۔
ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے یقین دہانی چاہیے، ایک ناراض رکن نے بتایا کہ ہمارا کوئی فارورڈ بلاک نہیں اگر فارورڈ بلاک بنتا ہے تو یہ عمران خان کے خلاف ہوگا ہم حکومت کے پالیسیوں سے ناراض ہیں مرکزی قیادت کو بتایا دیا گیا ہے اور انھیں خط بھی لکھا گیا ہے لیکن پارٹی چیئرمین کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا، ناراض ارکان نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا ہے۔