Jasarat News:
2026-07-24@01:00:50 GMT

قرآن سمجھ کر پڑھنے والوں کی سفارش کریگا ،دعوت اسلامی

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)دعوت اسلامی کے مبلغ اور مفتی علامہ محمد خرم عطاری نے کہا کہ قرآن سمجھ کر پڑھنے والے اور اس پر عمل کرنے والے کی قیامت کے دن شفارش کرکے گا۔ یہ بات انہوں نے جامع مسجد عمرِ فاروق میں مدرسہ گلزار مدینہ کے ناظرہ قرآن مجید مکمل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب تقسیمِ اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں حافظ راشد نقشبندی، مفتی خرم حسین طاہر نقشبندی مدرسے کے ناظم اعلیٰ محمد فہد عطاری قاری فرقان عطاری، قاری فرقان عطاری، قاری عبد الرحیم عطاری نے بھی شرکت کی اور قُرآن مجید مکمل کرنیوالے 15 طلبا کو اسناد دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ قُرآن پاک اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کی گئی ہدایت کی آخری کتاب ہے جس میں انسانوں کی رہنمائی کے بہترین اُصول بیان ہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہیکہ قُرآن پڑھا کرو کیونکہ قُرآن شریف قیامت کیدن اپنے پڑھنے والوں کی سفارش کرے گاقرآن پاک نُور و ہدایت کا سرچشمہ ہے قرآن کو سمجھ کر پڑھنا چاہیے اورقُرآن پاک کی تلاوت کرنا افضل عبادت ہے قُرآن پاک پر عمل کرنے سے زندگی میں نکھار پیدا ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک روایت ہے کہ دو نور عطا گئے ہیں جس میں ایک نور قرآن مجید اور دوسرا رمضان المبارک ہے جو ہمیں اندھیروں سے بچائے قبر کے عذاب سے بچائے اور پل طراط کے سفر سے محفوظ رکھے گا اس لئے ہمیں چاہیے کہ ہم رمضان المبارک کے روزے رکھے اور کثرت سے قرآن مجید کی تلاوت کریں جو کہ ہمیں جہنم کے عذاب سے بچائے گا۔ انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو لازمی قرآن مجید کی تعلیم دلائیں تاکہ وہ والدین کے لیے نجات کا ذریعہ بن سکے۔ اِس موقع پرقاری ثاقب عطّاری،قاری کاشف عطّاری ، حافظ رضوان عطّاری،محمدعارف عطاری،حافظ علیم عطّاری،حافظ عبدالوحید عطّاری،مُحمدضیا مدنّی عطّاری ،محمدصادق قائمخانی اورسرور قائم خانی سمیت دیگر موجود تھے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش